ناخلف بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے سگے باپ کو قتل کردیا

Spread the love

سگے باپ کو قتل

کوہاٹ(جے ٹی این آن لائن نیوز) ضلع کرک کے علاقے لتمبر میں سوتیلی ماں کے ساتھ ناجائز تعلقات

کے شبہ میں بکا خیل سے آئے ہوئے ناخلف بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے سگے باپ کو قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم بیٹے کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔ کرک پولیس کے مطابق پولیس تھانہ لتمبر)

کی حدود میں واقع علاقہ سورڈاگ میں بکا خیل (بنوں) سے سسرال آئے ہوئے شخص ضیاء الحق کو

اپنے ہی بیٹے نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مقتول ضیاء الحق سکنہ بکا خیل کا بیٹا انعام اللہ اپنے

والد کے ساتھ کسی بات پر ناراض ہو کر سوتیلی ماں کے گھر سورڈاگ آیا تھا۔ ناراض بیٹے کو منانے

کیلئے باپ ضیاء الحق بھی سورڈاگ اپنے سسرال آیا تھا جہاں پر اس کے اپنے بیٹے انعام اللہ نے

کسی بات پر اپنے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتول ضیاء الحق کو

اپنے بیٹے ملزم انعام اللہ پر اپنے سوتیلی ماں کیساتھ ناجائز تعلقات کا شک و شعبہ بھی تھا۔ پولیس تھانہ

لتمبر نے وقوعہ کے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم انعام اللہ کو بروقت گرفتار کر

لیا۔ ملزم انعام اللہ کے خلاف مقتول کے بھائی اور ملزم کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا

ہے اور ملزم سے تفتیش شروع کی گئی ہے۔مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

سگے باپ کو قتل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply