Indian Prime Minister Narindra Modi

سگا بھائی مودی کا مخالف، جی ایس ٹی نہ دینے کا اعلان

Spread the love

سگا بھائی مودی مخالف

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف ان کا اپنا بھائی میدان میں

آ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بھائی پرہلاد مودی نے سرکار پر

کڑی تنقید کرتے ہوئے تاجروں کے حق میں بیان دیدیا۔انہوں نے کہا مودی ہو یا کوئی اور انہیں

تاجروں کے مطالبات ماننے پڑیں گے، اگر مودی مطالبات نہیں مانتا تو تاجروں کو جی ایس ٹی دینے

سے انکار کر دینا چاہیے۔پرہلا مودی نے کہا مودی تاجروں کی بات کیوں نہیں سنتے ؟ انہیں سننا

پڑیگی۔ وہ اپنے مطالبات قبول کرانے کیلئے مہاراشٹر حکومت اور مرکزی حکومت کیخلاف احتجاج

کا سلسلہ تیز کریں،پرہلاد مودی آل انڈیا فیر شاپ ایسوسی ایشن کے نائب صدر ہیں۔ انہوں نے تاجروں

کو مخاطب کرتے ہوئے کہا احتجاج ایسا ہونا چاہیے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور

وزیر اعظم نریندر مودی خود آپ کے دروازے تک آئیں ۔تاجروں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا

پہلے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کو اپنے مطالبات کے حوالہ سے خط لکھیں کہ ہم مطالبات پورے ہونے

تک جی ایس ٹی ادا نہیں کریں گے، ہم جمہوریت میں ہیں، غلامی میں نہیں۔مودی کے بھائی کے بیان

کی تاجر برادری نے تائید کی اور کہا ہم جی ایس ٹی نہیں دیں گے اور حکومت کیخلاف احتجاج بھی

وسیع کریں گے۔

سگا بھائی مودی مخالف

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply