سکیورٹی فورسز گاڑی پر حملہ

پسنی ، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، کیپٹن اور جوان شہید ، تین اہلکارزخمی

Spread the love

سکیورٹی فورسز گاڑی پر حملہ

پسنی (جے ٹی این آن لائن نیوز) بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم

حملے میں ایک افسر سمیت دو اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔بلوچستان کے وزیر داخلہ میر

ضیا اﷲ لانگو نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ شہید ہونے والوں میں ایک کیپٹن

بھی شامل ہیں۔افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے

ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے پسنی کے قریب خدا بخش بازار میں سکیورٹی فورسز کو دھماکہ خیز

مواد سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک افسر کیپٹن افان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہو

گئے۔پسنی پولیس کے مطابق بم حملہ بدھ کی رات کو گوادر کی تحصیل پسنی سے تقریبا 50 کلومیٹر

دور باز واجہ میں محلہ خدا بخش کے قریب ہوا جس کا نشانہ فورسز کی گاڑی تھی۔ گاڑی میں سوار

اہلکار معمول کا گشت کررہے تھے۔پسنی پولیس کے ڈی ایس پی طارق مری نے بتایا کہ گاڑی کو

سڑک کنارے نصب کیے گئے دیسی ساختہ آئی ای ڈی بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے

نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی اور اس میں سوار کیپٹن افان مسعود خان، ڈرائیور لانس نائیک بابر زمان،

لانس نائیک ساجد، نائیک طاہر اور سپاہی وقار شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر

ہسپتال گوادر منتقل کیا جارہا تھا تاہم راستے میں ہی کیپٹن افان مسعود اور لانس نائیک بابر زمان دم

توڑ گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو جی ڈی اے ہسپتال پہنچادیا گیا۔ کیپٹن افان مسعود کا تعلق پی ایم اے

135 لانگ کورس سے تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پسنی کے قریب دہشت گردوں کی

سیکورٹی فورسز پر بارودی سرنگ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ

کارروائیوں سے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔صوبے کی عوام دہشت گردی کے

خلاف اس جنگ میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں

قائد حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک

ہیں۔ انہوں نے واقعے میں ہونیوالے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء

کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

سکیورٹی فورسز گاڑی پر حملہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply