سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگردوں سے 4 ایرانی فوجی بازیاب

Spread the love

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے ضلع چاغی میں

پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کرکے 4 ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شگائی میں اموری کے مقام پر

آپریشن کیا اور دہشتگردوں سے فائرنگ کے تباد لے کے بعد 4 ایرانی فوجی

بازیاب کرالیے۔ آپریشن پاک افغان بارڈرسے 3 سے 4 کلومیٹر دور کیا گیا۔آئی

ایس پی کے مطابق یہ دہشت گرد 4 ایرانی مغوی فوجیوں کولے کر پاکستان میں

داخل ہورہے تھے، بازیاب فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Leave a Reply