اسلام آباد میں دہشت گردی کا خطرہ، سکیورٹی ریڈ الرٹ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) سکیورٹی ریڈ الرٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق تمام داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے، ضلع بھر میں پولیس کی پٹرولنگ میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گرد مولانا فضل الرحمن سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین کو نشانہ بناسکتے ہیں، نیکٹا

ذرائع کے مطابق ہدایت کی گئی کہ اسلام آباد میں سفر کرنیوالے شہری شناختی
علامت کے ساتھ سفر کریں۔ کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے سفری
کاغذات پاس رکھیں۔

آزادی مارچ پر ممکنہ دہشت گرد حملوں کی رپورٹ جاری کی جا چکی

چند روز قبل خفیہ ایجنسیوں نے آج سے جمعیت علما اسلام کے شہر قائد کراچی سے شروع ہونے والے حکومت مخالف آزادی مارچ کے حوالے سے بھی الرٹ جاری کیا تھا، اس الرٹ میں کہا گیا تھا سیاسی جماعتوں کے قائدین پر دہشت گرد حملے ہو سکتے ہیں- رپورٹ میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی تھی- سکیورٹی اداروں کو بھی کہا گیا تھا وہ چوکنا رہیں- اس ضمن میں عوام سے بھی مکمل تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ دشمن کے مزموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے-

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply