سکھ یاتریوں کا سچاسودا فاروق آباد کا دورہ،آج لاہور پہنچیں گے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(سٹاف رپورٹر)بیساکھی میلہ کی تقریبات کے لئے دنیا بھر سے آئے سکھ

یاتری آج لاہور پہنچیں گے ۔ سکھ یاتریوں نے گزشتہ روز سچا سودا فاروق آباد کا

دورہ کیا ۔ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل ،پیلک ریلیشز آفیسر عامر حسین

ہاشمی ان کے ہمراہ تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی لیڈر سردار ہر ویندر

سنگھ خالصہ نے کہا کہ ہم اپنی عزت افزائی اور مہمان نوازی پر بہت خوش ہیں۔

برطانوی سردار اوتار سنگھ سنگھیڑا نے کہا کہ پوری سکھ قوم بے حد شکر گزار

ہے ہم حکومتی انتظامات کی جتنی بھی تعریف کریں کم ہے ،سکھوں کو جو عزت

پاکستان میں ملتی ہے کسی اور جگہ نہیں ملتی ،اسی وجہ سے بھارتی حکومت

جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے غلط خبریں پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے ۔

سکھ خواتین نے اعلی انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے

خوب الفاظ میں تعریف کی ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply