0

سکھوں کیلئے کرتار پور مقدس سرزمین، کوریڈورکی بہتری کیلئے نوجوت سدھو کا عمران خان کو خط

Spread the love

بھارتی سابق کرکٹر ،کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں کرتار پور کوریڈورکی بہتری ، ترقی و ترویج سے متعلق تجا و یز پیش کی ہیں ،بھارتی کرکٹر کے خط کے مطابق یہ سکھوں کیلئے مقدس ترین زمین ہے،کوریڈور پر ترقیاتی منصوبوں کے وقت کرتار پور گوردوارے کے تقدس کا خاص خیال رکھا جائے ، روایتی بازار بنائے جائیں ، جس سے زائرین سودا سلف لے سکیں ،اس مقد س زمین پر مقامی پھل اور سبزیاں کاشت کیں جائیں جو زائرین کیلئے لنگر میں استعمال کیے جائیں کوریڈور میں پکی سڑکیں بنانے سے گریز کیا جائے تاکہ پیدل چلتے ہوئے مقدس مٹی پر قدم رکھنے کا شرف حاصل ہو ۔زائرین کیلئے بنائے جانےوالے بازار اور دیگر سہولیات ماحول دوست ہوں، صفائی ستھرائی کا خاص بندوبست کیا جائے اور کچہرا اٹھانے کا مناسب انتظام کیا جائے ہمیں مقامی فنکاروں کو اس مقدس دھرتی سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے مناسب انتظام کرنا چاہئے۔

Leave a Reply