وزیراعظم مودی غدار، بی جے پی "بھارتیہ جاسوس پارٹی" اپوزیشن

سکھوں کا قتل عام کیس، امریکی عدالت سے نریندر مودی کو سمن جاری

Spread the love

سکھوں کا قتل عام

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) مودی کو دورہ امریکہ کے حوالے سے بڑا دھچکا ،امریکہ کی

ریاست نیویارک کے سدرن ڈسٹرک کورٹ کے جج جان کرونن نے مودی کو سمن جاری کر دیا ،سمن

کیس نمبر 2021-cv 07790 کے تحت جاری کیا گیا ہے،سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے سترہ

ستمبر دو ہزار اکیس کو نیو یارک کی عدالت میں کیس فائل کیاتھا ،عدالت نے مجسٹریٹ جج کیتھرین

پارکر کو کیس کا انچارج جج اپائنٹ کر دیا ،دونوں فریقین جج کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں ،اس

ضمن میں ہندوستانی سفارتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے، میڈیا رپو ر ٹ کے مطابق کیس میں

مودی کو فریق بنایا گیا ہے،کیس میں سکھوں کی ریاست کے ہاتھوں سیکڑوں افراد کی ہلاکت کا الزام

عائد کیا گیا ہے، دوسری طرف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 3 ہزار کلوگرام ہیروئن سمگلنگ میں

ملوث نکلے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مود ی کے انتہائی قریبی دوست

کے زیر انتظام چلنے والی گجرا ت کی بند رگاہ مندرا پورٹ سے 3 ہزار کلوگرام کی ہیروئن برآمد

ہوئی جس کی مالیت 3 بلین ڈالر ہے، ہیروئن افغانستان کے شہر قندھار سے سمگلنگ کے بعد بھارتی

پورٹ پر 2کنٹینر ز میں چھپائی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطا بق گوتم عدانی نریندر مودی کے

دوست ہیں اور بھارت میں ایک چوتھائی کارگو کی سپلائی بھی ان کی زیر نگرانی ہوتی ہے اس کے

علاوہ مہارا شٹر ا، گوا، کیرالا، آندھرا پردیش، تامل ناڈو اور اوڈیشا کی پورٹ کا انتظام بھی گوتم

عدانی سنبھالتے ہیں جبکہ جس پورٹ سے ہیروئن برآمد ہوئی اس میں نریندر مودی کے 25 فیصد

شیئرز ہیں۔

سکھوں کا قتل عام

Leave a Reply