سکول وین پر فائرنگ ، 2بچوں سمیت 4 زخمی

Spread the love

سکول وین پر فائرنگ

شرقپور شریف (جے ٹی این آن لائن نیوز) شرقپور شہر مین سرکلر روڈ پر نجی سکول کے وین پر

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2بچوں سمیت ڈرائیور اور کنڈیکٹر شدید زخمی ہوگئے ۔فائرنگ سے

علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا مشتعل افراد کا لاہور جڑانوالہ روڈ دونوں اطراف سے بند کر

کے شدید احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق کوسٹر نمبر LRO8633 جوکہ سکول کے بچوں کو

لیکر گاؤں جارہی تھی جب وہ چوک شیرربانی مین سرکلر روڈ کے قریب پہنچی تو نامعلوم افراد نے

دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 2 بچے زخمی ہوگئے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال

منتقل کردیا گیا فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا لواحقین کا لاہور جڑانوالہ روڈ کو

دونوں اطراف سے بند کردی جسے آمد وفعل معطل ہوکر رہ گئی اور گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی

جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.ڈی ایس پی عمران چدھٹرکا کہنا ہے کہ ملزمان

کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

سکول وین پر فائرنگ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: