corona schooling

ماسک لازمی،غیرنصابی سرگرمیوں،مارننگ اسمبلی پر پابندی،سکولز کیلئے ایس او پیز جاری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور( جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) سکول ایس او پیز

محکمہ صحت پنجاب صوبہ میں 15 ستمبر سے سکول کھولنے کیلئے ایس اوپیز

جاری کردیے، جن کے تحت سکولوں میں ان ڈور گیمز، جھولے اور کھیلوں کی

سرگرمیو ں، تقریری مقابلوں، مارننگ اسمبلی پر پابندی ہوگی، ماسک پہننا لازمی

اور ہاتھ ملانے پر پابندی ہوگی، یومیہ بنیاد پر بچوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا،

جبکہ طالبعلم اپنا دوپہر کا کھانا گھروں سے لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : تعلیمی سرگرمیوں کا فیصلہ 7 سمتبر کو، یکساں نصاب تیار
———————————————————————————–

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز

زیر غور ہے، اس سے حوالے محکمہ صحت نے ایس اوپیز تیار کرلیے ہیں،

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے سکول کھولنے کیلئے ایس اوپیز کا

نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ایس اوپیز کے تحت سکولوں میں ان ڈور گیمز،

جھولے ، اور کھیلوں کی سرگرمیو ں پر پابندی ہوگی۔ سیمینارز، تقریری مقابلے

اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کی پابندی ہوگی۔ سکولوں میں مارننگ اسمبلی منعقد

کروانے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ سکولوں میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

ہاتھ ملانے پر پابندی ہوگی، یومیہ بنیاد پر بچوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائیگا

سکولوں کی انتظامیہ کیلئے ضروری ہوگا کہ سکولوں میں صابن اور ہینڈ

سینیٹائزر کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ اسی طرح سانس کی تکلیف میں مبتلا

طلبہ، سٹاف کو گھر تک محدود رکھا جائے گا۔ تعلیمی اداروں کو روزانہ کی بنیاد

پر ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں اور سکولو ں میں احتیاطی تدابیر کے

تحت 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا جبکہ طالب علموں کے ہاتھ ملانے پر

پابندی عائد ہوگی۔ تعلیمی اداروں میں روزانہ کی بنیاد پر بچوں کا ٹمپریچر چیک

کیا جائے گا۔ طالب علم اپنا دوپہر کا کھانا گھروں سے لائیں گے۔

کورونا کا زور ٹوٹ گیا، احتیاطی تدابیر جاری رکھنی چاہیں، عثمان بزدار
—————————————————————————–

واضح رہے پنجاب میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا ہے، جس کیساتھ کاروباری اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ عید الاضحی کے بعد 20 دن میں ہم نے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریبا 60 ہزار افراد کی رینڈم سیمپلنگ کی ہے۔ الحمد للہ ان میں سے صرف 95 لوگوں کے کورونا مثبت نتائج آئے ہیں جو کہ 0.16 فیصد بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ہمیں احتیاطی تدابیر جاری رکھنی چاہیں تاکہ وائرس کا پھیلا دوبارہ زیادہ نہ ہو۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سکول ایس او پیز

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply