سکول ایسوسی ایشنز کا یکم جون سے پرائیویٹ ادارے کھولنے پرغور

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز ) سکول ایسوسی ایشنز

ملک بھر میں سکول ایسوسی ایشنز کا مشترکہ اجلاس ، یکم جون سے پرائیوٹ

سکول کھولنے پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں ملک بھر کی ایسوسی ایشنز نے وبا

کے پھیلا کو روکنے کیلئے اقدامات پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور

حکومت اقدامات پر عمل کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں پرائیوٹ سکولز مالکان

کیلئے مافیا کا لفظ استعمال کرنے کے وزیرتعلیم کے بیان کی مذمت کی گئی ،

اجلاس میں پرائیوٹ سکولز کو یکم جون سے کھولنے پر غور کیا گیا ۔آل پرائیوٹ

سکولزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ تمام سکول ایس او پیز کی پابندی کریں گے ۔

دوسری جانب آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن نے گزشتہ روز

امتحانات کی منسوخی اور تعلیمی اداروں کی طویل بندش کومستردکردیا تھا جس

کے بعد تمام اسکول15جون سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے

بات کرتے ہوئے آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن حکام کا کہنا تھا

کہ ہفتے میں چار دن، روزانہ دو شفٹ میں اسکول کھولے جا سکتے ہیں اور

امتحانات بھی احتیاطی تدابیر اور نئے شیڈول کے ساتھ منعقد ہو سکتے ہیں ،تمام

ادارے15جون سیکھولیجائیں جبکہ امتحانات احتیاطی تدابیر،نئے شیڈول کیساتھ

منعقدہوسکتے ہیں۔چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر

علی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں جولائی تک اضافہ نہیں کر

سکتے۔ ہم اس حوالیسے مزید 2 سے 3 ہفتوں کے لئے تعطیلات میں اضافہ کر

سکتے ہیں۔ یاد رہے وفاقی وزیر شفقت محمود کی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے

کہا گیا تھا کہ تمام بورڈ کے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ 80فیصد طالب

علموں کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں تاہم جو امتحانات کے نتائج میں بہتری کے

خواہاں اور نجی اداروں کے طالب علم ہیں ان کو پرموٹ کرنے کیلئے پالیسی

تشکیل دی جا رہی ہے جو جمعہ کے روز واضح کر دی جائے گی ۔

پاکستان کاعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ

سکول ایسوسی ایشنز

Leave a Reply