سپیکر قومی اسمبلی سے افغان سفیر کی ملاقات،خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Spread the love

پاکستان میں افغانستان کے سفیر شاکر اللہ عاطف مشال نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کے حوالے سے پاکستان کا کر دار قابل تحسین ہے ، افغانستان خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، ثقافت اور ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں،پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔منگل کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میںنامزد افغانستان کے سفیر شکراللہ عاطف مشال نے ملاقات کی جس میں میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، ثقافت اور ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ سرحد کی دونوں جانب کی عوام کے درمیان محبت اور باہمی احترام کا رشتہ پایا جاتا ہے۔ سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان ایک پر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان دیکھنے کا خواں ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ پر امن اور مستحکم افغانستان خطے کے امن و سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔ سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان خطے اور عالمی پارٹنرز کے ساتھ مل کر افغانستان میں پائیدارامن کے قیام کے لیے کو شاں ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ دونوں ممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ شکراللہ عاطف مشال نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کی جس طرح مہمان نوازی کی ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔ افغانی سفیر نے کہا کہ افغانستان خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، شکراللہ عاطف مشال نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی شعبوں سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواں ہے، افغانی سفیر نے کہاکہ افغانی عوام پاکستانی عوام کے ساتھ محبت اور خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں ۔

Leave a Reply