سپیکر نینسی پیلوسی صدر ٹرمپ کےخلاف پھٹ پڑیں

Spread the love

کانگریس کی سپیکر نینسی پیلوسی نے فوجی طیارے میں سفر کی درخواست منسوخ ہونے پرنہ صرف دورہ افغانستان ملتوی کردیا بلکہ ٹرمپ کےخلاف پھٹ پڑیں ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کانگریس کی سپیکر نینسی پیلوسی کے درمیان میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر کے معاملے پر گزشتہ ایک ماہ سے کشیدگی چل رہی ہے ۔سپیکر نینسی پیلوسی نے الزام عائد ہے امریکی صدر سے دورہ افغانستان کیلئے فوجی طیارے درخواست دی تھی جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے منسوخ کرتے ہوئے مسافر طیارے میں سفر کرنے پر زور دیا۔نینسی پیلوسی نے ٹرمپ انتظامیہ پر یہ الزام بھی لگایا ہے امریکی صدر اور ان کی ٹیم نے دورہ افغانستان سے متعلق تفصیلا ت آشکار کرکے جنگ زدہ ملک میں موجود امریکی فوجیوں اور شہریوں کو خطرے میں ڈال دیا،صدرٹرمپ نے دیوار کےلئے فنڈز مختص کیے بغیر بجٹ پر دستخط سے انکار کردیا اور ملک آج حکومتی شٹ ڈاﺅن کا شکار ہے، شٹ ڈاﺅن کی وجہ سے 8 لاکھ سرکاری ملازمین بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ہیں۔

Leave a Reply