0

سپین کا انسداد کرپشن ودہشتگردی کیلئے دلچسپ فیصلہ

Spread the love

سپین نے کرپشن اور دہشت گردی روکنے کیلئے یورپین بینک کے مئی 2016 میں رائج کردہ سسٹم کو فالو کرتے ہوئےآئندہ سے 500 کے نوٹ چھاپنے پر پابندی لگادی، یورپ بھر اور خاص کرسپین میں کرپشن اور دہشت گردی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں سب سے زیادہ پانچ سو یورو کا نوٹ استعمال کیا جاتا ہے اور یہ اقدام بھی اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ دہشتگردی اور کرپشن کو روکا جا سکے۔

اب تک 500 یورو کے جو نوٹ پہلے سے ہی مارکیٹ میں موجود ہیں یا عوام کے پاس ہیں ان کے حوالے سے کہا گیا ہے ان کی ویلیو میں کوئی کمی نہیں آئے گی، بینک آف سپین کے مطابق اب تک گردش شدہ 5 سو یورو نوٹوں کی مالیت 4 کھرب 81 ارب روپے ہے، 500 کا نوٹ کب تک مارکیٹوں میں گردش کرے گا،اس بارے میں کوئی پالیسی یا تاریخ نہیں بتائی گئی ۔

اسی طرح بینک آف یورپ اور بینک آف سپین کی طرف سے 100 اور 200 یوروز کے نوٹوں میں تبدیلی،ڈیزائن اور بناوٹ پہلے سے مختلف ہوگی ،یہ نوٹ رواں ہفتے میں مارکیٹ اور بینکوں کو گردش کے لیے پیش کر دیئے جائیں گے۔ ان تبدیلیوں سے نوٹ کی کاپی بنانا یا انہیں جعلی شکل دینا بہت مشکل ہو گا، ہاتھ لگانے سے ہی نقل اور اصل کا آسانی سے پتا چل جائے گا۔
یورو

Leave a Reply