35

سپیشل ٹاسک فورس کا کریک ڈائون،3چینی ڈیلرز گرفتار،اکبری منڈی بند

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی ہدایت پر چینی کی زائد قیمت فروخت پر

ڈیلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سپیشل ٹاسک فورس کی سربراہی میں کریک

ڈاؤن کے دوران لاہور کے علاقے ڈیفنس سے چینی کے2 ڈیلرز شاہد اور ماجد کو

حراست میں لے لیا۔ادھر شاہدرہ کے علاقے سے بھی چینی کے تاجر خرم کو

پولیس نے حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران اہلکار

حراست میں لیے گئے ڈیلروں کے گھروں سے ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے تھے۔

چینی ڈیلرز نے کارروائی کے خلاف لاہور کی اکبری منڈی میں احتجاج کرتے

ہوئے گزشتہ روز کاروبار بند رکھا ۔تاجروں نے مؤقف اختیار کیا کہ گرفتار

تاجروں کو رہا کیا جائے۔دوسری جانب پنجاب میں چینی ڈیلرز کے خلاف

کارروائیوں کے نتیجے میں ہول سیل مارکیٹ کی قیمتوں میں کمی واقع ہونا شروع

ہوگئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی 50 کلوبوری کی قیمت 4 ہزار سے کم ہو

کر 3600 روپے ہوگئی تاہم پرچون مارکیٹ میں چینی کی قیمت کم نہ ہو سکی اور

پرچون دکاندار 80 روپے فی کلو چینی فروخت کر رہے ہیں۔

Leave a Reply