سپورٹس کی عالمی صنعت کا سالانہ کاروباری حجم 645 ارب ڈالر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سپورٹس کی عالمی صنعت کا سالانہ کاروباری حجم 645 ارب ڈالر سے زائد ہے، مالیات کے شعبہ میں فنی و پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرنے والے بین الاقوامی ادارے کے پی جی ایم کے اعداد وشمار کے مطابق سال 2016ئ￿ کے دوران کھیلوں کے ملبوسات، آلات اور جوتوں وغیرہ کی عالمی تجارت کا حجم 310 ارب ڈالر رہا جبکہ شعبہ میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیرات، سپورٹس کلبز اور کھلیلوںکے انعقاد وغیرہ پر دنیا بھرمیں 335 ارب ڈالر کے اخراجات کئے گئے۔سپورٹس کی عالمی منڈی سے استفادہ کے لئے پاکستان کو روایتی منڈیوں کی بجائے نئی منڈیوں کی تلاش اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مصنوعات کی تیاریے کے لئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن کے سابق ڈپٹی چیئرمین ندیم الحق نے کہا ہے کہ کھیلوں کی صنعت تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں شامل ہے اور ایک سال کے دوران ریسلنگ کے کھیل کی مارکیٹ 6 ارب ڈالر سے زائد رہی ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply