Zainab Abbas

سپورٹس پریزنٹر زینب عباس ایشیاء، یو کے اور یورپی یونین کی 100متاثر کن شخصیات میں شامل

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) سپورٹس پریزنٹر زینب عباس

سپورٹس پریزنٹر زینب عباس ایشیاء یو کے اور یورپی یونین کی 100 متاثر کن

شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : سارہ محبوب ثانیہ مرزا کیساتھ ملکر ولیمز سسٹرز کیخلاف کھیلنے کی خواہاں

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زینب عباس نے وہ فہرست پوسٹ کی

جس میں ایشیاء یوکے اور یورپی یونین کی 100 متاثر کن شخصیات کے نام درج

ہیں۔ زینب عباس کی جانب سے شیئر کی گئی فہرست میں ٹاپ چار متاثر کن

شخصیات کا تعلق موسیقی کی دنیا سے ہے جن میں سرفہرست بھارتی گلوکار

اے ار رحمٰن ہیں- دوسرے نمبر پر سونو نگم، تیسرے نمبر پر راحت فتح علی

خان جبکہ چوتھے نمبر پر عدنان سمیع ہیں۔

فہرست میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم، سابق فاسٹ بالر شعیب اختر

ایشیاء یو کے اور یورپی یونین کی 100 متاثر کن شخصیات کی فہرست میں زینب عباس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، سابق فاسٹ بالر شعیب اختر، عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر اور شفقت امانت علی بھی شامل ہیں۔

سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی شامل

فہرست میں سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام بھی شامل ہے۔ زینب عباس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ میرا نام ایشیاء یو کے اور یورپی یونین کی 100 متاثر کن شخصیات کی فہرست میں شامل ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سپورٹس پریزنٹر زینب عباس

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply