سپورٹس بورڈ کے ملازمین کی پنشن کا معاملہ حل نہ ہو سکا،ملازمین تین ماہ سے پنشن سے محروم

Spread the love

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کی پنشن کا معاملہ حل نہ ہو سکا جس کے باعث ملازمین نے سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل آفس کا گھیرائو کرلیا اور ڈی جی آفس کے سامنے ملازمین کا دھرنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کی پنشن کا معاملہ حل نہ ہو سکا جس کے باعث ملازمین نے سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل آفس کا گھیرائو کرلیا اور ڈی جی آفس کے سامنے ملازمین کا دھرنا دیا اس موقع پر قائم مقام ڈی جی سپورٹس بورڈ خاقان بابر اپنے دفتر میں چھپ گئے اور ملازمین کے مطالبات سننے سے انکار کر دیا ۔ ملازمین نے قائم مقام ڈی جی سپورٹس بورڈ کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ملازمین نے پنشن کا مسئلہ حل نہ ہونے پر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ۔ ملازمین کے مطابق وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے بھی پاکستان سپورٹس بورڈ آنا چھوڑ دیا انہوں نے بتایا کہ سینکڑوں ملازمین تین ماہ سے اپنے پنش سے محروم ہیں ۔

Leave a Reply