سپورٹس بورڈ پنجاب کا انٹر تحصیل سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا پہلا مرحلہ مکمل

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرورکی زیرسرپرستی سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کا انٹر تحصیل سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا ، انٹر تحصیل سطح پر ہونے والے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں ہزاروں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس کا کہنا تھا نوجوانوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں، نوجوان محنت سے کھیلیں اور کامیابی سمیٹیں۔ سپورٹس کیلنڈر کے انٹر ڈسٹرکٹ سطح کے دوسرے مرحلے کا آغاز22دسمبر سے شروع ہورہا ہے جس میں صوبہ بھر کے 36اضلاع میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔ یکم جنوری سے مختلف شہروں میں 7کھیلوں کے کیمپ بھی لگائے جائیں گے، ہر کیمپ میں 200 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ان کیمپس میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو مزید تربیت دی جائے گی جس کے بعد بعد وہ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے۔ انٹر تحصیل مقابلوں سے بہت سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں.
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ، ندیم سرور،سالانہ سپورٹس کیلنڈر، پہلا مرحلہ،انٹر لیول ، جے ٹی این آن لائن ، نیوز ، جرنل ٹیلی نیٹ ورک

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply