وفاقی حکومت نے سپورٹس اداروں پر بجلی گرا دی

Spread the love

سپورٹس اداروں پر بجلی

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز )حکومت نے کھیلوں پر ایک اور کڑا وار کرتے ہوئے اداروں کو

سپورٹس فنڈ روکنے کا حکم جاری کردیا۔باصلاحیت کھلاڑیوں کا مستقبل ایک مرتبہ پھر خطرے

میں پڑگیا ہے کیونکہ وفاقی حکومت کی طرف سے اداروں کو سپورٹس فنڈز روکنے کا خط ارسال کر

دیا گیا۔فنڈز کی بندش سے ٹوکیو اولمپکس میں کارکردگی دکھانے والے ارشد ندیم اور طلحہٰ طالب

سمیت کھلاڑی بھی ڈیپارٹمنٹس سے وابستہ کرکٹ میں ادارتی نظام ختم کرنے سے سیکڑوں سابق

کھلاڑی بے روزگار ہو چکے ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپورٹس فنڈز کو

اداروں کے بجائے علاقائی ٹیموں کے لیے استعمال کیا جائے، حکومت نے اداروں سے علاقائی

ٹیموں میں اجرا کیلئے 2 ماہ یعنی یکم مارچ 2022 تک کا الٹی میٹم دے دیا۔حکومت نے خط تمام

اداروں کے سربراہان سمیت صوبوں کے ذمہ داران کو ارسال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ادارتی ٹیموں

کو فنڈز سے محروم کرنا ’’نیشنل سپورٹس پالیسی‘‘ کا حصہ ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے کہا

گیا ہے کہ سپورٹس فنڈز کو اداروں کے بجائے علاقائی ٹیموں کے لیے استعمال کیا جائے

سپورٹس اداروں پر بجلی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply