0

سپریم کورٹ کے پرنسپل سیٹ،برانچ رجسٹری میں ای کورٹ سسٹم نفاذ کا فیصلہ

Spread the love

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے ججز سمیت رجسٹرار سپریم شریک ہوئے۔سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق تمام ججز نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ چیف جسٹس نے آغاز میں فل کورٹ اجلاس بلانے کے مقصد سے آگاہ کیا،

اجلاس کا بنیادی نقطہ انصاف کی فراہمی اور مقدمات کو نمٹانے سے متعلق تھا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ یکم ستمبر سے 31 دسمبر 2018 تک چھ ہزار تین سو 42 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اس دوران چھ ہزار 4 سو 7 درخواستیں دائر ہوئیں۔سپریم کورٹ میں اب تک کل زیر التوا مقدمات 40 ہزار 5 سو 35 ہے، التوا کی درخواستوں کی ہمت افزائی نہیں کی جائے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ مختلف مقدمات کیلئے خصوصی بنچ تشکیل دیئے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی اپیلوں کی کرونیکل آرڈر میں سماعت کی جائے گی۔

نظر ثانی کی اپیلوں کو متعلقہ فیصلہ تحریر کرنے والے جج کی موجودگی میں ایک ہفتے میں سنا جائے گا۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے پرنسپل سیٹ اور برانچ رجسٹری میں ای کورٹ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔

Leave a Reply