0

سپریم کورٹ کا نجی سکول فیسوں میں 20 فیصد کمی کا تحریری حکم نامہ جاری

Spread the love

سپریم کورٹ نے 5 ہزار سے زائد فیسیں وصول کرنے والے نجی سکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہاگیا ہے فیسوں کی کمی کے حکم کا اطلاق 5 ہزار سے زائد فیسیں وصول کرنے والے ملک بھر کے تمام اسکولوں پر ہوگاتاہم 5 ہزار سے کم فیس وصول کرنےوالے نجی تعلیمی ادارے 20 فیصد کمی سے مستثنیٰ ہوں گے۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں ہدایت کی کہ طلبہ اور والدین کم فیس جمع کرائیں اور والدین سکول کی فیس مقررہ وقت تک ادا کریں۔ فیسوں پر کمی سے اسکالر شپس اورسکول کی سہولیات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،سکول مالکان اساتذہ کی تنخواہوں میں کوئی کمی نہیں کریں گے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا اس ملک میں قانون اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے، نجی سکولوں نے عدالتی حکم کے بارے میں والدین کو تضحیک آمیز خطوط لکھے، جن سکولوں نے تضحیک آمیز خطوط لکھے ان کو نوٹس جاری کرتے ہیں، وہ سکول وضاحت کریں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے حکم دیا ایف آئی اے سکولوں کے قبضے میں لئے گئے ریکارڈ کاپی کرکے واپس کرے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ لاءاینڈ جسٹس کمیشن نے تعلیمی اصلاحات پر رپورٹ اپنی ویب سائیٹ پر نمایاں کی ہے جس پر متعلقہ افراد کی تجاویز آرہی ہیں۔

Leave a Reply