سپریم کورٹ میں ججز تقرری کی بنیاد سنیارٹی مقرر، آئینی ترمیم منظور

سپریم کورٹ میں ججز تقرری کی بنیاد سنیارٹی مقرر، آئینی ترمیم منظور

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این نیوز) سپریم کورٹ ججز تقرری

اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تقرری پر پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے سپریم

کورٹ میں ججوں کی تقرری انکی سنیارٹی کے مطابق کی جائیگی۔ منگل کو

اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تقرری پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر فاروق

حامد نائیک کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی نے چیئرمین

سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی تجویز کردہ عدلیہ سے متعلق آئین کی متعلقہ شق میں

آئینی ترامیم کی متفقہ طور پر منظوری دی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سپریم کورٹ

میں ججوں کی تقرری ان کی سنیارٹی کے مطابق کی جائے گی جس کا تعین ہائی

کورٹ کے جج کی حیثیت سے ان کی تقرری کی تاریخ کے حوالے سے کیا جائے

گا اور اگر ججوں کی تقرریوں کی تاریخیں یکساں ہیں تو پھر فیصلہ ان کی عمر

کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک، قائم مقام ججوں کا تقرر

پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تقرریوں سے کیا

جائے گا۔ کمیٹی نے آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 میں ترمیم کی بھی منظوری

دی جس کے مطابق جب انسانی حقوق کے مقدمے میں سو موٹو اختیارات سپریم

کورٹ استعمال کریگی تو اس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے تین جج کریں

گے اور اس حکم کے خلاف اپیل تیس دن کے اندر دائر کی جا سکتی ہے جس کا

فیصلہ سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی جانب سے ساٹھ دن کے اندر کیا جائیگا۔

=-،-= نیب کے رویے سے لوگ ذہنی دبائو کا شکار ہیں، چیف جسٹس پاکستان

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر اس آرٹیکل کے تحت کسی حکم کیخلاف

اپیل کی گئی ہے تو اپیل کے فیصلے کے خلاف اپیل کردہ حکم پر عملدرآمد نہیں

کیا جائے گا۔ ججوں کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے اس سفارش کی

بھی منظوری دی کہ ہائی کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر موجودہ 62 سال

سے بڑھا کر 65 سال کر دی جائیگی جیسا کہ سپریم کورٹ کے جج کی صورت

میں ہے۔ کمیٹی نے چیئرمین کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ آئین کے آرٹیکل

209 میں ترمیم کی بھی منظوری دی اور فیصلہ کیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے جج کے

خلاف بدانتظامی کے حوالے سے ایک ریفرنس کا فیصلہ سپریم جوڈیشل کونسل

90 دنوں کے اندر کریگی۔ ججوں کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے آئین

کے آرٹیکل 175-A پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججوں کی تقرری اور

سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ

کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں اس مسئلے پر مزید غور کیا جائے گا۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کمیٹی نے اپنے اگلے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم کو مدعو

کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ اجلاس میں سینیٹرز اعظم نذیر تارڑ ، سرفراز احمد

بگٹی، ایم این ایز علی محمد خان، راجہ پرویز اشرف، رانا ثناء اللہ خان اور

سیکرٹری سینیٹ آف پاکستان محمد قاسم صمد خان نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ ججز تقرری ، سپریم کورٹ ججز تقرری ، سپریم کورٹ ججز تقرری

Leave a Reply