سپریم کورٹ کا ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کا ازخودنوٹس

Spread the love

سپریم کورٹ ازخودنوٹس

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز

عیسیٰ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہر ار کا ن اسمبلی کو 50 کروڑ

روپے کے ترقیاتی فنڈ ز دینے کے اعلان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کیا وزیراعظم کا

ترقیاتی فنڈز دینا آئین، قانون اور عدالتی فیصلوں کے مطابق ہے ۔ تفصیلات کے

مطابق جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے

ایک کیس کی سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم کی جانب سے

ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ا یڈ ووکیٹ

جنرلز اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس

قاضی فائز عیسیٰ نے یہ نوٹس اخباری خبر پر لیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے

ریمارکس دیے کہ کیا وزیراعظم کا ترقیاتی فنڈز دینا آئین، قانون اور عدالتی

فیصلوں کے مطابق ہے، اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ

کریں، اگر یہ ترقیاتی فنڈز آئین قانون کے مطابق ہوئے تو معاملہ ختم کردیں گے،

اگر ترقیاتی فنڈز کا معاملہ آئین کے مطابق نہ ہوا تو کارروائی ہوگی اور عدالتی

کارروائی پر بینچ بنانے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کیا جائیگا۔ اٹارنی

جنرل نے کہا حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کروں گا، جو بھی کام ہوگا

وہ قانون، آئین اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ہوگا۔ عدالت نے سماعت آئندہ

بدھ تک ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ ازخودنوٹس

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply