سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی 4 اگست بطور یوم شہداء منانے کی تیاریاں مکمل

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی 4 اگست بطور یوم شہداء منانے کی تیاریاں مکمل

Spread the love

پشاور(جتن بیورو چیف، عمران رشید خان) سٹی ٹریفک پولیس پشاور

Journalist Imran Rasheed

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے 4 اگست کو بطور یوم شہدائے پولیس منانے کیلئے

تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں جبکہ شہید اہلکاروں کی قبروں پر سلامی کا سلسلہ

بھی شروع کر دیا گیا۔

سٹی ٹریفک پولیس پشاور

ٹریفک آفیسرعباس مجید خان مروت شہید ٹریفک اہلکاراحسان اللہ کی قبرپرپھولوں کی چادر چڑھا رہےہیں
——————————————————————————–

اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے علی الصبح محبوب

شاہ بابا قبرستان میں شہید ٹریفک اہلکار احسان اللہ کی قبر پر حاضری دی اور

سلامی پیش کرنے کے بعد قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے درجات

کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

=یہ بھی پڑھیں= پشاور کی امام بارگاہوں، مساجد کا سکیورٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر

پختونخوا معظم جاہ انصاری اور چیف کیپٹل پولیس عباس احسن کی ہدایات کی

روشنی میں یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے تمام پروگراموں کو حتمی شکل

دیدی ہے اور ماضی کی طرح امسال بھی شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش

کرنے کیلئے 4 اگست2021ء کو یوم شہدائے پولیس کے طور پر منایا جائے گا۔

ہفتہ شہداء کی مناسبت سے منعقدہ پروگراموں میں شہدائے پولیس کی قبروں پر

حاضری اور سلامی دی جائے گی جبکہ شہداء کیمپ لگانے سمیت شہدائے پولیس

کی یاد میں مقامی سطح پر تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ شہداء کے ایصال

ثواب کے لئے ختم القرآن، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے

گا۔ یوم شہداء پولیس کے منانے کا مقصد انہیں خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کو یاد

کرنا ہے کیونکہ یہ ہماری فورس کا اہم حصہ رہے ہیں اور انہوں نے وطن عزیز

کے دفاع کو مضبوط کرنے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دی ہیں-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

شہدائے پولیس ہمارے اصل ہیروز ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت آج مملکت

خداداد میں امن قائم ہوا ہے۔ پورے پاکستان میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں

سب سے زیادہ ہیں جس کا ثبوت آئی جی رینک سے لے کر کانسٹبل تک پولیس

افسران کی شہادت ہے جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی

اور سب سے زیادہ شہادتیں پیش کیں۔ شہدائے پولیس کے لواحقین خود کو کسی

طور پر بھی تنہا نہ سمجھیں پوری پولیس فورس ان کے ساتھ ہر خوشی اور غم

کے موقع پر کھڑی ہے کیونکہ انہوں نے اپنے لخت جگر وطن عزیز کیلئے قربان

کیے ہیں جن کی قربانی کسی طور پر بھی رائیگاں نہیں جانے دی جائیگی اور نہ

ہی ان کو بھلایا جائیگا کیونکہ جو قومیں اپنے شہیدوں کو بھول جاتی ہیں وہ دنیا کی

تاریخ سے مٹ جاتی ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس پشاور ، سٹی ٹریفک پولیس پشاور ، سٹی ٹریفک پولیس پشاور

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply