state bank jtnonline

سٹیٹ بینک سے 500، 1000 روپے مالیتی پرائز بانڈز اجراء کی رائے طلب

Spread the love

اسلام آباد، کراچی (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) سٹیٹ بینک رائے طلب

وفاقی حکومت نے عوامی مطالبے پر 500 اور 1000 روپے مالیت کے پرائز

بانڈز کے اجراء کیلئے سٹیٹ بنک آف پاکستان سے رائے طلب کرلی- ذرائع کے

مطابق 7500، 15000، 25000 اور 40 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی

بندش کے باعث انعامی بانڈز کا منافع بخش کاروبار بند ہو کر رہ گیا جس پر

حکومت نے فوری طور پر 500 اور 1000 روپے مالیت والے قومی انعامی بانڈز

کے اجراء کیلئے سٹیٹ بنک سے رائے طلب کرلی ہے-

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان انعامی بانڈز کے اجراء، انعامات کی تفصیلات

اور قرعہ اندازی کی تاریخوں کے حوالے سے جلد آگاہ کرنے کی بھی ہدایات

جاری کی ہیں تاکہ اس کا جائزہ لیکر ان انعامی بانڈز کے اجراء کو جلد از جلد

یقینی بنا کر عوام کا مطالبہ پورا کیا جا سکے اور وہ حکومت کے بچت پروگراموں

میں شرکت کر کے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا

کر نے کے قابل ہوں سکیں اور اپنی معاشی حالت میں بھی بہتری لا سکیں۔

=-.-= 100، 1500 روپے مالیتی بانڈز کے انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز پاکستان کے زیر اہتمام 100 اور 1500

روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی گزشتہ روز ہوئی۔ جس میں 100

روپے والے بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے

کے 3 جبکہ تیسرا انعام 1 ہزار روپے 1696 انعامات جبکہ 1500 روپے والے

بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ کا ایک، دوسرے انعام میں 10 لاکھ روپے کے 3 جبکہ

تیسرے انعام میں 18 ہزار 500 روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں

میں تقسیم کر دیئے گئے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سٹیٹ بینک رائے طلب

Leave a Reply