0

سٹیج ڈرامہ’’ہم ایک ہیں‘‘13فروری سے روزانہ 6 بجے شام الحمراء میں

Spread the love

الحمراء آرٹس کونسل کے زیر اہتمام اسٹیج ڈرامہ ’’ہم ایک ہیں ‘‘13تا 18فروری الحمراء ہال llمیں پیش کیا جائے گا ۔

ڈرامے کی تحریرو ہدایات سینئر اداکار پرویز رضا کی ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر قیصر جاوید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عظیم نور ہیں ۔

ڈرامے کی کاسٹ میں پرویز رضا،ظفر ارشاد،صباء رضا،لیلیٰ صدیقی،وحید بٹ، افروز خان،شیرہ خان،شاہد اقبال،صائمہ وسیم،توقیر زیدی،ناصر میر،امان اللہ، مجتبیٰ شیخ،شازیب حیدر،محمد خان لودھی،محمد سلیم،منصور بھٹی،طلحہ محمود ، محمد ارشد،زبیر اور ارمان شامل ہیں۔

ڈرامہ چھ روز تک روزانہ شام 6بجے پیش کیا جائے گا جس میں انٹری دعوت نامے کے ذریعے ہو گی۔

اس حوالے سے پرویز رضا نے کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل کی شاندار روایات رہی ہے کہ وہ ہمیشہ فیملیوں کے لئے اچھے اور اصلاحی ڈرامے پیش کرتا ہے اور اس مرتبہ بھی اصلاحی کھیل پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply