اسلام آباد ہائیکورٹ کے سٹور کیپر میں کورونا وائرس کی تصدیق

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ) سٹور کیپر میں کورونا

مارکیٹوں میں حفاظتی تدابیر نظرانداز،کرونا تباہی مچانے کیلیے تیار

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایک اور ملازم کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ۔تفصیلات

کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری بیان میں کہا

گیا ہے کہ رٹ برانچ کے عاطف محمود، چیف جسٹس کے سیکرٹری اسد کھوکھر

کے بعد سٹور کیپر خرم شہزاد بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

این آئی ایچ نے 7 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین کے

کورونا وائرس ٹیسٹ کرائے گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے سٹور کیپر

خرم شہزاد کا کرونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ این آئی ایچ نے جاری کر

دی ہے جس کے مطابق رپورٹ مثبت آئی ہے۔رجسٹرار ہائیکورٹ

کے مطابق سٹور کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ سٹور

کیپر خرم شہزاد نے گھر میں خود کو قرنطینہ کر دیا ہے ،رجسٹرار

نے کہا کہ خرم شہزاد کے گھر والوں کابھی ٹیسٹ بھی کرایا جائے

گا۔48 گھنٹے کے لئے سٹور کو سیل کر دیا گیا۔سینی ٹائز واش اور

ڈاکٹروں کی اجازت سے پھر کھولا جائے گا،رجسٹرار نے کہا کہ

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے کرونا وائرس کے حوالے سے جو

ایس او پیز ہیں اس پر عمل درآمد ہو گا۔

سٹور کیپر میں کورونا

Leave a Reply