Pakistan Stock Market,Dollar,Gold

ہفتہ روفتہ، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی، ڈالرکی قدرمیں اضافہ، سونا مہنگا ہوا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (جے ٹی این آن لائن اکنامک نیوز) سٹاک مارکیٹ ڈالر سونا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے

ایس ای 100 انڈیکس 1 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس

نہ صرف 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا بلکہ 37300 پوائنٹس

کی بلند سطح پر جا پہنچا، تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 237 ارب

روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 70 کھرب روپے سے

تجاوز کر گیا جبکہ 56 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی بینک سامبا پاکستان کے حصص خرید نے کیلئے تیار
———————————————————————

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای

100 انڈیکس میں 1140.44پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس

36190.41 پوائنٹس سے بڑھ کر 37330.85 پوائنٹس ہو گیا- اسی طرح

454.12 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 15693.71 پوائنٹس

سے بڑھ کر 16147.83 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس

25841.82 پوائنٹس سے برھ کر 26741.21 پوائنٹس پر جا پہنچا۔

سرماے میں 2 کھرب 37 ارب 46 کرور 94 لاکھ روپے سے زائد اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 2 کھرب37

ارب 46 کروڑ 96لاکھ 73ہزار 373روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے

نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68 کھرب41 ارب 68 کروڑ 57 لاکھ 97

ہزار847 روپے سے بڑھ کر 70 کھرب 79 ارب 12 کروڑ 84 لاکھ 71 ہزار

220 روپے ہو گیا۔

46 کروڑ 89 لاکھ 6 ہزار حصحص کے سودے

گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 18 ارب روپے مالیت کے46 کروڑ 89 لاکھ 6

ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 14 ارب روپے مالیت کے 32

کروڑ83 لاکھ 94ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ

میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1953 کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے

1093 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 771 میں کمی اور 1953

کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

انٹر بینک، مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 65 پیسے اضافہ
———————————————————————

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں

گزشتہ ہفتے گراوٹ کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 65

پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.60 روپے

سے بڑھ کر 167.25 روپے اور قیمت فروخت 166.90 روپے سے بڑھ کر

167.55روپے پر جا پہنچی اسی طرح ڈالر کی قدر میں70 پیسے کا اضافہ

ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.50روپے سے بڑھ کر

167.20 روپے اور قیمت فروخت167روپے سے بڑھ کر 167.70 روپے ہو

گئی ۔

یورو کی قدر میں 2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 2روپے کا

اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 186 روپے سے بڑھ کر

188.20روپے اور قیمت فروخت 188 روپے سے بڑھ کر 190 روپے ہو گئی

تاہم 1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 208 روپے سے کم ہو

کر 207روپے اور قیمت فروخت 210 روپے سے کم ہو کر 209 روپے پر آ

گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر سستا، پاکستان میں 400 روپے مہنگا

عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا 3 ڈالر سستا ہو

گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل

جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی

صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں اسی مدت کے دوران 400

روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 9

ہزار 250 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 9 ہزار 650 روپے ہو گئی، اسی طرح

343 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1809 روپے سے بڑھ

کر 1806 روپے ہو گئی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سٹاک مارکیٹ ڈالر سونا

Leave a Reply