سٹاک مارکیٹ میں پھر مندی ،انڈیکس 80.48پوائنٹس گر گیا،ڈالرمزید35پیسے سستا

Spread the love

سٹاک مارکیٹ میں مندی

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد

مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 47100پوائنٹس سے گھٹ کر47000پوائنٹس پر آگیا

جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے22ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں

بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 80.48پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں

انڈیکس47112.92پوائنٹس سے کم ہو کر47032.44پوائنٹس ہو گیا اسی طرح68.81پوائنٹس کی کمی

سے کے ایس ای انڈیکس18343.15پوائنٹس سے کم ہو کر18274.34پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے

ایس ای آل شیئرز انڈیکس32096.21پوائنٹس سے گھٹ کر32053.55پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی

کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 22ارب62کروڑ93لاکھ63ہزار808روپے کی کمی ریکارڈ کی

گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 0کھرب78ارب75کروڑ78لاکھ86ہزار863روپے

سے کم ہو کر80کھرب56ارب12کروڑ85لاکھ23ہزار55روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ

کو15ارب روپے مالیت کے 38کروڑ5لاکھ58ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو13ارب

روپے مالیت کے 30کروڑ62لاکھ 44ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں

بدھ کو مجموعی طور پر366کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے182کمپنیوں کے حصص کی

قیمتوں میں اضافہ163میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے

لحاظ سے پی ٹی سی ایل2کروڑ27لاکھ ،حیسکول پیٹرول 1کروڑ73لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی

کام1کروڑ62لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ61لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز1کروڑ60لاکھ حصص

کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے حصص

میں129.99روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت2749.99روپے ہو گئی اسی طرح

54.84روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر787.50روپے پر جا پہنچی

جبکہ رفحان میض کے حصص کی قیمت200.00روپے گھٹ گئی جس سے اسکے حصص کی

قیمت9500.00روپے ہو گئی اسی طرح144.98روپے کی کمی سے نیسلے پاکستان کے حصص کی

قیمت گھٹ کر5855.02روپے پر آ گئی۔ انٹر بینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی

قدر170روپے سے گھٹ کر169روپے کی سطح پر آ گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم

رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے

مقابلے ڈالر کی قدر میں35پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.10روپے سے

گھٹ کر169.75روپے اور قیمت فروخت170.30روپے سے گھٹ کر169.95روپے ہو گئی تاہم مقامی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 170.50روپے اور قیمت فروخت171روپے پر بدستور

برقرا ررہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو

کی قیمت خرید 196روپے سے کم ہو کر195.20روپے اور قیمت فروخت198روپے سے کم ہو

کر197.20روپے پر آ گئی اسی طرح1.50روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت

خرید231روپے سے کم ہو کر230روپے اور قیمت فروخت234روپے سے کم ہو کر232.50روپے ہو

گئی۔عالمی مارکیٹ میں8ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1784ڈالر ہو گئی جس کے بعد

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی

رپورٹ کے مطابق بدھ کو 250روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ17ہزار400روپے

ہو گئی اسی طرح214روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ652روپے پر آ گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں مندی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply