17

سٹاک مارکیٹ میں مندا برقرار، انٹر بینک میں ڈالر روپے کے مقابل 35پیسے سستا

Spread the love

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان مسلسل چوتھے روز بھی

برقرار رہا اور 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی اور کاروباری معطلی کے بعد صورتحال میں قد

رے بہتری آئی لیکن مندی کا رجحان پھر بھی غالب رہا ا اور ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس

ای100انڈیکس 286.22پوائنٹس کی کمی سے30129.83پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔ شدید مندی باعث

سرمایہ کاروں کو83ارب 22کروڑروپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت

بھی58کھرب82ارب39کروڑ32لاکھ روپے سے گھٹ کر57کھرب99ارب17کروڑ32لاکھ روپے

ہوگئی۔ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کے خطرات کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان سٹاک

مارکیٹ میں بھی شدید مندی ریکارڈ کی جارہی ہے جس کے تحت کاروباری ہفتے کے چوتھے روز

بھی ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں حصص فروخت کا شدید دباؤ دیکھنے میں آیا اورسٹاک مارکیٹ

5فیصد سے زائد گرگئی، انتظامیہ کو رسک مینجمنٹ قوانین کے تحت ایک بار پھر ٹریڈنگ 45منٹ

کیلئے روکنی پڑی ۔واضح رہے رواں ہفتے تیسری مرتبہ اور گزشتہ دو ہفتوں میں چھٹی مرتبہ

ٹریڈنگ معطل کی گئی جس کے بعد قدرے بہتری آئی اور آئی ایم ایف کی جانب سے تمام ممالک کو

سٹاک مارکیٹوں کو سہارا دینے کی تجاویز کے پیش نظر ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات مکمل

طور پت زائل نہ ہوسکے ۔ کے ایس ای100انڈیکس 0.94فیصد گرنے کے بعد 30129.83پوائنٹس کی

سطح پربند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 39.49پوائنٹس کی کمی سے13209.64پوائنٹس اور

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 283.22پوائنٹس کی کمی سے21685.43پوائنٹس پر بند ہوا ۔ البتہ

کاروباری حجم30کروڑ83لاکھ 46ہزار شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں12کروڑ16لاکھ 91ہزار

زائد رہا ۔

انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں35پیسے تک کی

کمی ہوئی ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے

مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کی کمی سے158.40روپے سے

گھٹ کر158.35روپے او رقیمت فر و خت35پیسے کی کمی سے158.80روپے سے گھٹ

کر158.45روپے ہوگئی ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.50روپے اورقیمت

فروخت 158.50 ر و پے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میںیوروکی قیمت خرید4روپے کی کمی

سے172روپے سے گھٹ کر168روپے اورقیمت فروخت5روپے کی کمی سے176روپے سے گھٹ

کر 171روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید4روپے کی کمی سے188روپے سے گھٹ

کر184روپے اورقیمت فروخت6روپے کی کمی سے194روپے سے گھٹ کر 188 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے سے گھٹ کر38روپے اورقیمت

فروخت41.70روپے سے گھٹ کر39روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42روپے سے

گھٹ کر41روپے اورقیمت فروخت42.80روپے سے گھٹ کر42روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت

خرید20روپے اور قیمت فروخت22.50روپے مستحکم رہی ۔

Leave a Reply