سٹاک مارکیٹ میں منداجاری‘ انڈیکس مزید 2نفسیاتی حدوں سے گرگیا

Spread the love

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تسلسل جاری کاروباری

ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کوبھی اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اور کے ایس

ای100انڈیکس35000،اور34900کی نفسیاتی حدوں سے گرکر3سال8ماہ کی کم

ترین سطح پر آگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے

مزید38ارب95کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی

نسبت31.02فیصدکم جبکہ47.69فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی

گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی

جانب سے توانائی،سیمنٹ،بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے

باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس

ای100انڈیکس35297پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم ملک کے اقتصادی ٹیم

میں تبدیلیوں کے بعد نئے وفاقی بجٹ میں سخت اقدامات کے خدشات، آئی ایم ایف

سے بیل آئوٹ پیکیج کے لیے جاری مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گھٹنے،

ڈسکائونٹ ریٹ میں مزید اضافے کے خدشات اور نئے مالی سال کے بجٹ

میں700سے 750 ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد ہونے کی خبروں نے پاکستان

اسٹاک ایکس چینج کو اپنی لپیٹ میں لیا، جس سے کے ایس ای100 انڈیکس دوران

ٹریڈنگ34828پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی

جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی

گئی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ

سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس147.39پوائنٹس

کمی سے34887.64 پوائنٹس پر بندہوا۔اسٹاک ایکسچینج کے ماہرین کا کہنا ہے

اقتصادی ٹیم میں حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں سرمایہ کاروں کو یہ خدشات لاحق

ہوگئے ہیں کہ نئے وفاقی بجٹ میں کیپیٹل مارکیٹ کو کسی قسم کاکوئی ریلیف نہیں

ملے گا، یہی منفی عوامل جمعرات کوبھی اسٹاک مارکیٹ کی نفسیات پر چھائے

رہے اور مارکیٹ تنزلی سے دوچارہوئی۔ جب کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد کے

باعث بھی سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں نے مارکیٹ سے اپنے سرمائے کے

انخلا کو ترجیح دی ۔جمعرات کومجموعی طور پر304کمپنیوں کے حصص کا

کاروبار ہوا،جن میں سے139کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،

145کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ

میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں38ارب95کروڑ38لاکھ26ہزار90روپے

کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت

گھٹ کر71کھرب43 ارب47 کروڑ34لاکھ97ہزار470روپے ہوگئی۔جمعرات

کومجموعی طور پر7کروڑ80لاکھ99ہزار340شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت

3کروڑ51لاکھ36ہزار390شیئرزکم ہیں۔

Leave a Reply