0

سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار،انڈیکس میں700پوائنٹس کمی

Spread the love

سٹاک مارکیٹ شدید مندی

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کو کریش کر گئی ،کے ایس ای

100انڈیکس 700پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس47ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر

گیا اور46300پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں

کے111ارب روپے سے زائد دوب گئے جسکی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم80کھر ب روپے

سے گھٹ کر79کھرب روپے رہ گیا ،کاروباری مندی کی وجہ سے82.45فیصد حصص کی قیمتیں

بھی گھٹ گئیں۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی تنزلی کا شکا ر ہو گئی تھی

،سرمائے کے انخلاء اور فروخت کے دبا? کے سبب مارکیٹ مثبت زون میں نہ آ سکی۔پاکستان اسٹاک

مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں715.13پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے

نتیجے میں انڈیکس 47115.04پوائنٹس سے کم ہو کر46399.91پوائنٹس ہو گیا اسی

طرح274.88پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس18258.29پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے

ایس ای آل شیئرز انڈیکس32132.29پوائنٹس سے کم ہو کر31673.34پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی

کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب11ارب 90 کروڑ38لاکھ98ہزار988روپے کی کمی واقع

ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم80کھرب45ارب35کروڑ41لاکھ92ہزار45روپے

سے گھٹ کر79کھرب 33ارب 45کروڑ2لاکھ 93ہزار57روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں

منگل کو14ارب روپے مالیت کے 43کروڑ46لاکھ90ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر

کو12ارب روپے مالیت کے36کروڑ48لاکھ95ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک

مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر359کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے48کمپنیوں کے

حصص کی قیمتوں میں اضافہ296میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ3کروڑ35لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ2کروڑ88لاکھ ،فرسٹ نیشنل

ایکویٹیز 2کروڑ53لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ29لاکھ اورغنی گلوبل 1کروڑ97لاکھ حصص کے

سودوں سے سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے گیٹرون انڈسٹریز کے بھا?

میں38.00روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعداسکے حصص کی قیمت بڑھ کر558.00روپے ہو گئی اسی

طرح 30.82روپے کے اضافے سے اٹلس ہنڈا کے حصص کی قیمت بڑھ کر441.82روپے پر جا

پہنچی جبکہ نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں125.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے

اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر5725.00روپے پر آ گئی جبکہ65.00روپے کمی سے باٹا پاک کے

حصص کی قیمت1825.00روپے ہو گئی۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے

مقابلے روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی

رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈا لر کی قدر15پیسے بڑھ گئی جس

سے ڈالر کی قیمت خرید 170.60روپے سے بڑھ کر171.65روپے اور قیمت فروخت170.70روپے

سے بڑھ کر171.85روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈا لر 1.50روپے مہنگا

ہو گیا جس کے بعد ڈالرکی قیمت خرید 172.50روپے سے بڑھ کر174روپے اور قیمت

فروخت173روپے سے بڑھ کر174.50روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر

میں1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید198روپے سے بڑھ

کر199.50روپے اور قیمت فروخت 200روپے سے بڑھ کر201.50روپے ہوگئی جبکہ2.20روپے

کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 231.50روپے سے بڑھ کر234.20روپے اور

قیمت فروخت234روپے سے بڑھ کر236.20روپے پر جا پہنچی۔عالمی مارکیٹ میں 8ڈالر کے

اضافے سے فی اونس سونا 1825ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی

قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے

مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 1500روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت

1لاکھ24ہزار800روپے ہو گئی اسی طرح1286روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت

1لاکھ6ہزار996روپے ہو گئی۔

سٹاک مارکیٹ شدید مندی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply