سٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام، سکیورٹی فورسز نے 8منٹ میں چاروں دہشت گر دمار ڈالے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز ) سٹاک ایکسچینج حملہ

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گروں کا

حملہ ناکام بنا دیا،مقابلے میں4 دہشت گردمارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں

ایک سب انسپکٹر سمیت4سیکیورٹی گارڈ اورایک شہری بھی جاں بحق ہوگیا۔

گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ نے دہشت گردی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے

آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج پر

حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے ، اسٹاک ایکس چینج کو سیکیورٹی فراہم کرنا

کراچی، لیاری ایکسپریس سے گاڑی نیچے آگری، 4 افراد جاں بحق،ایک زخمی

پولیس کی ذمہ داری ہے۔تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح 10بجے کے

قریب4دہشت گرد نے سفید رنگ کی ایک کار میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے

احاطے میں داخل ہوئے، گاڑی سے نکلتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس

موقع پر عمارت کی سیکیورٹی پر تعینات گارڈز اور قانون نافذ کرنے والے

اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کے

ساتھ ساتھ دستی بم پھینکے تاہم سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2دہشت گرد داخلی

گیٹ پر ہی مارے گئے جبکہ بقیہ اسٹاک مارکیٹ عمارت میں داخل ہونے سے

پہلے ہی مارے گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری

نفری پاکستان سٹاک ایکسچینج کے اطراف پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں

لے لیا۔ڈی آئی جی سائوتھ شرجیل کھرل کے مطابق 4دہشت گردوں نیسٹاک مارکیٹ

کی عمارت پر حملہ کیا 2دہشت گرد داخلی گیٹ پر ہی مارے گئے جبکہ دو دہشت

گرد عمارت میں داخل ہوگئے تھے جن کو سرچ آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کے بیگز سے دستی بم، پانی کی بوتلیں، کھانے

پینے کی اشیاء اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ان کے پاس بارودی

مواد سے بھری جیکٹس بھی موجود تھیں۔ابتدائی اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے

سٹاک ایکسچینج میں داخل ہونے کی کوشش کی جن میں سے دو کو مرکزی گیٹ

پر ہلاک کردیا گیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر چار افراد کار میں

سوار ہو کر اسٹاک ایکسچینج کی حدود میں داخل ہوئے اوردو حملہ آوروں کو

عمارت کے مرکزی گیٹ پر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ دہشت گردوں سے برآمد ایمونیشن

کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ وہ بڑی کارروائی کی غرض سے آئے تھے، ان کے

پاس جدید ہتھیار، رائفل، کلاشن کوف، اور ہینڈ گرینڈز موجود تھے، تاہم

بہادرسیکیورٹی گارڈز نے ان کا حملہ ناکام بنایا۔ کراچی پولیس چیف نے تصدیق

کرتے ہوئے بتایا ایک پولیس سب انسپکٹر محمد شاہد اور چار سیکیورٹی گارڈز

شہید ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ایس

ایس پی مقدس حیدر کے مطابق سب انسپکٹر محمد شاہد، پولیس کانسٹیبل سعید اکرم

اور سیکیورٹی گارڈ افتخار فضل بھی شہید ہوئے ہیں اور دیگر کی شناخت کا عمل

جاری ہے۔۔ڈاکٹرزکے مطابق چاروں دہشت گردوں نے ٹی شرٹ ، جینز اور

ٹرائوزر پہنے ہوئے تھے، دہشتگردوں کی جیبوں سے شناخت کی کوئی چیز نہیں

نکلی ، حملہ آوروں کی عمریں 22 سال سے 28 برس کے درمیان ہیں۔دوسری

جانب پولیس ذرائع نے بتایاکہ 2 سے 3 مشتبہ افراد کو پولیس نے جائے وقوعہ

سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے

گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں۔ اسلحے کو فرانزک

لیباریٹری بھجوادیا گیا ہے۔سندھ رینجرز کے جاری بیان کے مطابق تمام دہشتگرد

مارے گئے ہیں جس کے بعد سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری کیاگیا جبکہ اسٹاک

مارکیٹ میں کاروبار معمول کے مطابق چلتا رہا ، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار

تجارتی لین دین میں مصروف رہے اور ٹریڈنگ ایک لمحہ بھی معطل نہیں ہوئی۔

سٹاک ایکسچینج حملہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply