سوہنی دھرتی اللہ رکھے اورجیوے جیوے پاکستان،گانے والی آواز ہمیشہ کیلئے خاموش

Spread the love

ڈھاکہ،اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن)’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘‘ اور’’جیوے

جیوے پاکستان‘‘ جیسے شہرہ آفاق ملی نغمے گانے والی مقبول ترین گلوکارہ

شہناز بیگم 67 سال کی عمر میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے

باریدھارہ میں گھر پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملیں ،

شہناز بیگم نے سوگواران میں شوہر، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں، انکی

بیٹی برطانیہ جبکہ بیٹا کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں۔2 جنوری 1952 کو ڈھاکہ میں پیدا

ہونیوالی شہناز بیگم نے بنگلا دیش اور پاکستانی فلموں کیلئے کئی گانے گائے۔

سقوط ڈھاکہ کے بعد شہناز بیگم نے بنگلا دیش ہی میں سکونت اختیار کرلی تاہم

وہ پاکستان اوربنگلہ دیشن دونوں ممالک میں یکساں مقبول تھیں، ان کے گا ئے

ہوئے ملی نغمے ’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘‘اور’’جیوے جیوے پاکستان‘‘ کئی

دہائیاں گزرنے کے بعد بھی مقبول عام ہیں۔شہناز بیگم نے 2010 ء میں عمرے کی

ادائیگی کے بعد ڈھاکہ واپسی پر اپنا گھر بیچ کر رقم غریبوں میں بانٹ دی تھی۔

شہناز بیگم کا گایا ہوا مقبول ترین ملہ نغمہ ’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے، قدم قدم آباد

تجھے‘‘ جمیل الدین عالی نے لکھا تھا جبکہ اس کی موسیقی سہیل رانا نے ترتیب

سی تھی۔ شہناز بیگم کو ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں کئی اعزازات

سے نوازا گیا۔شہناز بیگم کی وفات پر وطن عزیز کی سیاسی،سماجی شخصیات،

شوبز حلقوں نیانتہائی رنج و غم اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے اہل خانہ

سے دلی تعزیت کی ہے جبکہ انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیساتھ

ساتھ مرحومہ کی مغفرت ، بلندی درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے

کی بارگاہ الہٰی میں دعا کی ہے۔

Leave a Reply