عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی

Spread the love

سونے کی قیمت کم

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر جب کہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بین

الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1726 ڈالر کی سطح پر پہنچ

گئی، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو فی تولہ اور فی

دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 950 روپے اور 814 روپے کی کمی واقع ہوی۔قیمتوں میں

کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور

اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 4 ہزار 450 روپے

ہوگئی ، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 89 ہزار 550 روپے پر پہنچ گئی۔ تاہم اس کے

برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1360 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام

چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1165.98 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

سونے کی قیمت کم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply