سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ، ڈالر کی بھی اونچی اڑان

Spread the love

سونے کی قیمتوں میں

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 27ڈالر اور

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600روپے کا اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بین

الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں27 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں

سونے کی فی اونس قیمت 1712 ڈالر پر پہنچ گئی، دوسری جانب جمعرات کے روز ملکی صرافہ

مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1600روپے اور 1372روپے

کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد،

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1

لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 89ہزار 592 روپے پر

پہنچ گئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 54پیسے اضافہ

روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔درآمدات کے لیے نئے لیٹر آف

کریڈٹس کھولے جانے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو روپے کی نسبت ڈالر

کی تنزلی رک گئی۔ اس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 153روپے سے تجاوز کرگئے۔انٹربینک

مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھا کے بعد 54پیسے کے اضافے سے 153.29روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 60 پیسے کے اضافے سے 154.80روپے پر

بند ہوئی۔

سونے کی قیمتوں میں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply