سونو سود کا مداح، انیل کپور، امیتابھ کا ماضی اور دلیپ کمار کی واپسی

سونو سود کا مداح، انیل کپور، امیتابھ کا ماضی اور دلیپ کمار کی واپسی

Spread the love

ممبئی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) سونو سود کا مداح

بھارتی اداکار و سماجی شخصیت سونو سود سے ملنے کے لئے انکا مداح حیدرآباد

سے ممبئی ننگے پاؤں پہنچ گیا۔ اس نوجوان کی ممبئی پہنچنے کے بعد سونو سود

سے ملاقات ہوئی، اور سونو نے اس کیساتھ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی

شیئر کی۔ وینکٹیش نامی اس نوجوان نے سونو کیساتھ اپنی تصویر بناتے ہوئے ایک

پلے کارڈ ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے جس پر ’ حقیقی ہیرو سونو سود ‘ درج ہے۔ سونو

نے کہا کہ انھوں نے اس نوجوان کےلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے کی بھی

کوشش کی لیکن اس نوجوان نے یہاں پیدل چل کر آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سونو نے لکھا کہ میں کسی اور کو اس نوجوان کی طرح اپنے آپ کو پریشانی میں

مبتلا کرنے کی ترغیب بھی نہیں دیتا۔

=-.-= انیل کپور ہالی ووڈ سٹارز کیساتھ اپنی یادیں تازہ کرنے لگے

بالی ووڈ اداکار ایور گرین انیل کپور نے ہالی ووڈ سٹارز کیساتھ اپنی ماضی کی یاد

تازہ کرلی۔ ٹوئٹر انیل کپور نے روبرٹ ڈی نائرو اور ال پچینو کے ہمراہ اپنے

علیحدہ علیحدہ تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اپنے اس پیغام میں لکھا کہ یہ

شخصیات ان کے لئے انسپریشن ہیں اور بطور اداکار یہ دونوں میری اپنے کام سے

محبت کی وجہ ہے۔ ساتھ میں انیل کپور نے ان تصاویر کو اپنی بہترین یادوں میں

سے قرار دیا۔

=-.-= امیتابھ بچن کی بغیر ایموجی والے دنوں کی یاد، آٹو گراف دیتے تصویر کی شیئر

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن ان دنوں کو یاد کرنے لگے جب مداح بغیر ایموجی

سٹارز سے اپنے پیار و جذبات کا اظہار کیا کرتے تھے۔ بالی ووڈ اداکار نے انسٹا

گرام پر ماضی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں امیتابھ بچن کو ان

کی ایک مداح کو آٹوگراف دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انھوں نے اپنے اس دور

کا موازنہ ٹیکنالوجی سے گھرے اس دور سے کیا اور کہا کہ وہ دن چلے گئے جب

لوگ اپنی محبت کا اظہار اس طرح کیا کرتے تھے۔ انھوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا

اس لڑکی کے تاثرات دیکھئے، لیکن موجودہ دور میں یہ سب صرف ایک ایموجی

میں ڈھل گئے۔ ان کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا

جارہا ہے۔

=-.-= سائرہ بانو دلیپ کمار کی گھر واپسی پر خوشی سے نہال، اللہ کی شکر گزار

بالی ووڈ کی ماضی کی اداکارہ اور لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو

کی اسوقت خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی جب دلیپ صاحب کو ہسپتال سے ڈسچارج

کیا گیا، اپنے عہد کی خوبصورت ترین اداکارہ نے شوہر کو ہسپتال سے ڈسچارج

کیے جانے کے بعد ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے دلیپ کمار کی صحت

یابی کے لیے دعا کی۔ واضح رہے کہ دلیپ کمار کو پھیپھڑے کے ایک کامیاب

آپریشن کے بعد ممبئی کے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد سائرہ

بانو نے شوہر کی صحت یابی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

اللہ کا شکر ہے کہ دلیپ صاحب گھر واپس آگئے ہیں، آج میں بہت خوش ہوں، جتنا

ہم شکریہ ادا کریں ان سب کا جنھوں نے دلیپ صاحب کی تندرستی کے لئے دعائیں

کیں، وہ کم ہے۔

سونو سود کا مداح

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=–= شوبز دنیا سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply