سونا 72 ہزار 200 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Spread the love

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے

اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی

ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 72

ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے

باوجود پاکستان میں ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا،

اپریل 2018 میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1337 فی اونس تھی جو ایک

سال کے دوران کم ہو کر 1294 فی اونس ہوگئی ہے۔پاکستان میں اپریل 2018 میں

سونے کی فی تولہ قیمت 58850 تھی لیکن ایک سال کے دوران عالمی مارکیٹ

کے برعکس 13 ہزار سے زئد اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 72ہزار

200روپے ہوگئی ۔

Leave a Reply