Facebook and Instagram

سوشل نیٹ ورکنگ سروس کمپنی فیس بک اور انسٹا گرام نے میانمار فوج کا بائیکاٹ کر دیا

Spread the love

ینگون (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) سوشل نیٹ ورکنگ سروس

سوشل نیٹ ورکنگ سروس کمپنی فیس بک نے میانمار کی فوج سے متعلق

صفحات و اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی، سوشل نیٹ ورکنگ سروس کمپنی فیس

بک نے کہا ہے وہ اپنی سائٹس فیس بک اور انسٹا گرام سے میانمار کی فوج کے

زیر کنٹرول میڈیا اداروں کے صفحات اور اکاؤنٹس اور فوج سے وابستہ تجارتی

تنظیموں کے اشتہارات پر بھی پابندی عائد کر رہے ہیں، فیس بک کے مطابق ملک

میں یکم فروری کو ہونیوالے تشدد سمیت حکومت کا تختہ الٹنے کے واقعات کے

تناظر میں یہ پابندی عائد کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق میانمار

نے 1 فروری کو حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، فوج نے ملک

کے اقتدار پر قبضہ کرکے ایک برس کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا، فوج نے

گزشتہ برس 8 نومبر کو عام انتخابات کے دوران ووٹنگ میں ہونیوالی مبینہ بے

ضابطگیوں کو اپنے اقدام کے جواز کے طور پر پیش کیا تھا، انتخابات میں نیشنل

لیگ فار ڈیموکریسی ( این ایل ڈی ) پارٹی نے فتح حاصل کی تھی-

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

میانمار کی فوج نے کہا تھا کہ وہ جمہوری نظام کے تحفظ اور ایمرجنسی ختم ہونے

کے بعد منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے، فوجی بغاوت کے بعد

میانمار کی اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی، صدر ون منٹ و دیگر اعلیٰ عہدیداران

کو حراست میں لے لیا گیا تھا اور ان پر انتخابی دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا تھا،

فوج کے اقتدار پر قبضے کے خلاف تاحال میانمار میں مظاہرے جاری ہیں، جن

میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور چار افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں، امریکا اور

برطانیہ نے میانمار کی فوج سے متعلق متعدد معاملات پر پابندی عائد کردی ہے۔

سوشل نیٹ ورکنگ سروس

=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply