0

سوشل میڈیا پرمنافرت پھیلانے والوں کی شامت

Spread the love

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف آئندہ ہفتے سے بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کسی کو نفرت پھیلانے نہیں دینگے ،

ڈیجیٹل میڈیا رسمی میڈیا پر حاوی ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کو کنٹرول کیاجائیگا، پاکستان انتہا پسندی اور دہشت گردی کے دور سے کامیابی سے نکلا ہے، ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے نام پر دوسروں کی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی۔

بدھ کو یہاں پارلیمنٹرینز کو انتہاء پسندی کے معاملات پر ابلاغ عامہ سے موثر تعلقات کے موضوع پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا سوشل میڈیا پر فتوے اور دھمکیاں دینے پر بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،

نفرت انگیز باتوں کو عام میڈیا پر بہت حد تک کنٹرول کرلیا ہے اب سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیز تقاریر روکیں گے۔ پی ٹی آئی حکومت آنے سے ہم منظم طریقے سے بڑھے ہیں،

ڈائیلاگ بنیادی شرط اور جو ڈبیٹ کرتا ہے اس کے خلاف فتوے دیے جاتے ہیں، کسی کو حق نہیں دوسروں کی آزادی سلب کرے۔ دنیا کو انتہا پسندی جیسے سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔مختلف معاشرے کسی نہ کسی صورت میں انتہا پسندی کا شکار ہیں۔

بھارت میں مودی حکومت آنے کے بعد انتہا پسندی میں اضافہ ہوا۔ افغان تنازع میں پھنسنے سے پاکستان میں انتہا پسندی پھیلی۔

وزیرا طلاعات نے کہا کہ حکومت میں پہلے روز سے ہی قانون کی عملداری کا عزم کیا۔

دریں اثنا وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا مشاہد اللہ جیسے لوگ کمیٹیوں کے سربراہ ہوں تو اس سے عزت نہیں ہوتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراطلاعات نے پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں سے متعلق کہا بات کریں توپھر کہتے ہیں پارلیمان کی توقیر متاثر ہو گی، پاکستان نے دس سالوں میں جو زوال دیکھا ہے اس کی وجہ یہی رویے ہیں۔

Leave a Reply