0

سوشل میڈیا نے سی ڈی کی ڈیمانڈ ختم کردی، حمیرا ارشد

Spread the love

معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے آج پرانے گانوں کو نئے انداز میں ریمیکس کر کے زیادہ خوبصورت انداز میں پیش کیا جا رہا ہے ،اب سینئر گلوکاروں کی بجائے نئے گلوکاروں کو زیادہ مواقع دیئے جا رہے ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انکا کہنا تھا سوشل میڈیا کے آنے سے گلوکاروں کی سی ڈی کی ڈیمانڈ ختم ہو چکی ہے ۔پہلے کوئی گلوکار اپنی سی ڈی پر دس لاکھ سے ایک کروڑ روپے خرچ کر دیتے تھے مگر اب سوشل میڈیا نے سارا نظام تبدیل کر دیا ہے اور نوجوان گلوکار اپنی ویڈیو بناتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں اب تو کیمرے کی نسبت موبائل فون سے اچھی ویڈیو بن جاتی ہے ۔سینئر گلوکار بےروزگاری کے عالم میں فار غ گھر بیٹھے ہیں میں ارباب اختیار سے اپیل کرتی ہوں وہ شادی تقریبات کا وقت 12بجے تک کرنے کےساتھ ساﺅنڈ ایکٹ بھی ختم کر دیں کیونکہ گلوکاروں کی آمدنی کا واحد ذریعہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات ہیں۔ میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا وہ اس ملک میں تبدیلی لائیں گے مگر افسوس ابھی تک میرے اپنے ہی شعبے میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ۔

Leave a Reply