سوشل میڈیا صارفین کو خود مختار بنانے کیلئے ” پراجیکٹ لبرٹی “ کا آغاز

سوشل میڈیا صارفین کو خود مختار بنانے کیلئے ” پراجیکٹ لبرٹی “ کا آغاز

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) سوشل میڈیا صارفین

فیس بک سمیت بڑی بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کے صارفین پر کنٹرول کو کم

کرنے اور انہیں خود مختا ر بنانے کیلئے ” پراجیکٹ لبرٹی “ کا آ غا ز کر دیا گیا۔

رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کار ارب پتی فرینک میکورٹ نے اس مقصد کیلئے دس

کروڑ ڈالر کا سرمایہ فراہم کر دیا، جس کے تحت سوشل میڈیا کی بنیادوں کی تعمیر

نو کی جائے گی۔ اس منصوبے سے متعلق حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق

لوگوں کے سماجی رابطوں کا ایکا یسا ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا جہاں سب کی

آسانی سے رسائی ہو سکے گی اور صارفین چند اجارہ داری رکھنے والے محدود

ایپس ( APPS ) کے کنٹرول میں بند رہنے کی بجائے اپنے تعلقات کے ریکارڈ کو

سوشل میڈیا کی تمام سروسز کے درمیان بلا روک ٹو ک منتقل کرسکیں گے۔

=–= سوشل میڈیا سے متعلق ایسی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پراجیکٹ لبرٹی کے قیام کے زیرسطح اس طاقت کا خوف ہے جو چند بڑی کمپنیوں

نے گز شتہ عشرے میں حاصل کرلی ہے جن میں خاص طور پر ” فیس بک “ قابل

ذکر ہے۔ مسٹر میکورٹ جو ” لاس اینجلس ڈاجرز “ نامی کمپنی کے سابق مالک

رہے ہیں کہتے ہیں ان کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ جمہوریت اور سرمایہ داری نظام

جیسے ہمارے نظاموں کی سکیورٹی کے بارے میں سوال اٹھاﺅں، تاہم یہ ضرور

کہنا چاہتا ہوں ہم ایک مسلسل نگرانی کے نظام کے تحت زندگی بسر کر رہے ہیں۔

دولت اور طاقت کے چند افراد تک مرتکز ہونے کے سبب ہم عدم استحکام کا شکار

ہو رہے ہیں۔ اس تبدیلی کے باعث سرمایہ داری نظام کیلئے یقیناً خطرات مو جود

ہیں جسے اپنا وجود برقرار رکھنے کیلئے انصاف کے اصولوں پر عملدرآمد کرنا

پڑیگا۔ پراجیکٹ لبرٹی ”بلاک چین“ کا استعمال کر کے انٹرنیٹ کا نیا انفراسٹرکچر

تعمیر کریگا جو ” غیر مرکزیت والا سوشل نیٹ ورکنگ پروٹوکول “ کہلائے گا

جس پر ساڑھے سات کروڑ ڈالر کی لا گت آئے گی جو تعمیر نو کیلئے مخصوص

دس کروڑ ڈالر کے علاوہ ہے۔

سوشل میڈیا صارفین

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply