ترکی کی سوشل میڈیا سٹار بلی، 2 کتے دوست اور 77 ہزار فالورر

ترکی کی سوشل میڈیا سٹار بلی، 2 کتے دوست اور 77 ہزار فالورر

Spread the love

انقرہ(جے ٹی این دلچسپ و عجیب نیوز) سوشل میڈیا سٹار بلی

آن لائن وائرل ہونے کے بعد ترکی میں خوفناک نظر آنے والی بلی نے دلوں کو

گرما دیا۔ جینیاتی تبدیلی کے باعث چار کانوں اور ناکارہ جبڑے کیساتھ پیدا ہونے

والی میداس نامی چاہ ماہ کی سیاہ بلی سوشل میڈیا سٹار بن گئی ہے، یہاں تک کہ

وہ انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی بے حد معروف ہے۔ سوشل میڈیا پر اسے 77 ہزار

سے زائد افراد نے فالو کر رکھا ہے۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ کی ایک سڑک پر پانچ بہن بھائیوں کیساتھ

پیدا ہونے والی بلی کو جب ترکی کے ایک خاندان نے دیکھا تو انہیں پہلی ہی نظر

میں اس سے پیار ہو گیا، جسے انہوں نے گود لے لیا، ترک خاندان کی ایک فرد

دیوسیمی کاناور جو پہلے ہی ریٹریور نسل کے دو کتے سوسی اور زینو کو پال

رہی تھیں، بلی کے خوفناک نظر آنے والے بچے کو اپنے گھر لے آئیں، ان سے

جب پوچھا گیا کہ آخر انہوں نے ایسا کیوں کیا تو دیوسیمی کارناور نے کہا کہ

اول تو انہوں نے کبھی بلی خریدنے کے بارے میں سوچا ہی نہیں تھا اور یہ اقدام

ہم صرف ایک بلی کو آوارہ پھرنے سے بچانے کیلئے آٹھایا۔

=–= سوشل میڈیا سے متعلق ایسی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

دیوسیمی کاناور نے کہا پھر ہم نے بلی کا نام یونانی افسانوں میں کنگ میداس کے

کردار سے ماخوذ کیا۔ جو ایک بادشاہ تھا اور کسی بھی چیز کو ہاتھ لگا کر سونے

میں تبدیل کرنیکی صلاحیت رکھتا تھا، لیکن اس کے کان گدھے کے ہوتے تھے۔

میداس کی دیوسیمی کے پالتو دو کتوں کے ساتھ جلد ہی گہری دوستی ہو گئی اور

اس نے انٹرنیٹ پر دو کتوں، سوسی اور زینو کیساتھ اپنی روزمرہ کی زندگی

کے بارے میں سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بڑے پیمانے پر شہرت حاصل

کی۔ اگرچہ میداس عجیب لگتی ہے لیکن اس کی حالت نے اس کی صحت یا اس

کے سننے کی حس کو متاثر نہیں کیا۔ لوگ بہت حیران ہیں، وہ اس پر یقین نہیں

کر سکتے، دیوسیمی نے کہا ہر کوئی اس سے ملنے آنا چاہتا ہے، یا وہ فوٹوز

چاہتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو اسے خوفناک بھی لگتا ہے، لیکن عام طور پر لوگ

اسے ہمدرد سمجھتے ہیں۔

=-.-= او مائی گاڈ عنوان کے تحت مزید معلوماتی نیوز ( == پڑھیں == )

جانوروں کے ڈاکٹر رست نوری اسلان کا کہنا ہے۔ میداس کو طبی لحاظ سے جو

چیز ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ چاروں کان سمعی لہروں سے جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ میداس کی مقبولیت لوگوں کو پالتو جانوروں

کو سٹورز میں خریدنے کے بجائے اپنانے پر راضی کر رہی ہے۔ اگرچہ میداس

کی ظاہری شکل غیر معمولی ہے، لیکن اس کی حالت اس کی صحت یا سماعت

کو متاثر نہیں کرتی، ڈاکٹر رست نوری اسلان کے مطابق جو چیز مداس کو الگ

کرتی ہے وہ یہ ہے کہ اس کے چاروں ایئر فلیپ کان کی نالی سے جڑے ہوئے

ہیں۔

سوشل میڈیا سٹار بلی ، سوشل میڈیا سٹار بلی ، سوشل میڈیا سٹار بلی

سوشل میڈیا سٹار بلی ، سوشل میڈیا سٹار بلی ، سوشل میڈیا سٹار بلی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply