شاہینوں کی سورماﺅں کو تاریخی شکست، پاکستان میں جشن، بھارت میں ماتم

شاہینوں کی سورماﺅں کو تاریخی شکست، پاکستان میں جشن، بھارت میں ماتم

Spread the love

دبئی،اسلام آباد،سرینگر(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) سورماﺅں کو تاریخی شکست

ٹونٹی ورلڈ کپ2021ء میں پاکستان کے شاہینوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں انڈین

سورماﺅں کو چاروں شانے چت کر کے عالمی کپ ایونٹ کی تاریخ ہی بدل دی،

اور 152 رنز کا ہدف کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی

بدولت 17.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان پورا کر لیا اور 10 وکٹوں سے بھارت

کو عبرتناک شکست دیدی۔ کپتان بابراعظم 52 گیندوں پر 68 اورمحمد رضوان

55 گیندوں پر 78 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جبکہ پاکستان کے فاسٹ باﺅلر

شاہین شاہ آفریدی شاندار بولنگ کرانے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

=–= کھیل و کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سپورٹس سٹی دبئی میں کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے

بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو روہت شرما کھاتا

کھولے بغیر پہلی گیند پر پو یلین لوٹ گئے۔ سکور ابھی 6 تک پہنچا ہی تھا کہ

دوسرے اوپنر لوکیش راہل بھی شاہین کی گیند نہ سمجھ سکے اور کلین بولڈ ہو

گئے۔ دو وکٹیں گرنے کے بعد ویرات کوہلی کا ساتھ دینے سوریا کمار یادیو آئے

اور دونوں نے تیسری وکٹ کیلئے 25 رنز جوڑ کر سکور کو 31 تک پہنچایا،

قبل اس کے یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، کپتان بابراعظم نے چھٹے اوور میں

حسن علی کو باﺅلنگ پر متعارف کرایا جنہوں نے 11 رنز بنانیوالے سوریا کمار

یادیو کو چلتا کر دیا۔ اننگز کے 12 ویں اوور میں ریشابھ پنٹ نے جارحانہ انداز

اپنایا اور حسن علی کو لگاتار 2 چھکے لگانے سمیت اوور میں 15 رنز بنائے

لیکن اگلے ہی اوور میں شاداب خان کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں وہ

اونچا شاٹ کھیل بیٹھے اور بالر نے اپنی ہی گیند پر کیچ لینے میں کوئی غلطی نہ

کی۔ بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز نے آﺅٹ ہونے سے قبل 39 رنز کی اننگز

کھیلی، جبکہ دوسرے اینڈ سے کپتان ویرات کوہلی نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا

سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔ رویندرا جدیجا نے 13 رنز

کی اننگز کھیلی، لیکن حسن علی کو چھکا لگانے کی کوشش میں متبادل کھلاڑی

کو کیچ دے بیٹھے۔

=–= تجزیاتی رپورٹس، کالمز اور بلاگ ( =–= پڑھیں =–= )

شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باﺅلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور بھارتی کپتان کوہلی

کی اننگز کا خاتمہ کر دیا، کوہلی نے49 گیندوں پر57 رنز بنائے۔ اپنے سپیل کی

آخری گیند پر شاہین نے نوبال کر دی اور فری ہٹ پر پانڈیا نے ایک رن لیا اور

انہیں رن آﺅٹ کرنے کیلئے شاہین کی جانب سے کی گئی تھرو پر چوکا ہو گیا

اور یوں انہوں نے اپنے سپیل کی آخری گیند پر10 رنز دے دئیے۔ اننگز کے

آخری اوور میں حارث رﺅف نے پانڈیا کو پویلین لوٹا دیا اور بھارت کی ٹیم

ساتویں وکٹ سے محروم ہو گئی۔ بھارت نے مقررہ اوورز میں7 وکٹوں کے

نقصان پر151 رنز بنائے اور پاکستان کو فتح کیلئے 152رنز ہدف دیا۔ پاکستان

کی جانب سے شاہین 3 وکٹوں کیساتھ سب سے کامیاب بالر رہے، جبکہ حسن

علی نے دو، اور شاداب اور حارث نے ایک، ایک وکٹ لی۔ 152 رنز ہدف کے

تعاقب میں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد رضوان نے بھوونیشور کمار کو

چوکا اور چھکا لگا کر استقبال کیا، دونوں بلے بازوں نے گراﺅنڈ کے چاروں

اطراف دلکش سٹروکس کھیلے، بھارتی باﺅلرز کی ایک نہ چلنے دی اور18 ویں

اوور میں ٹارگٹ پورا کر لیا۔

=–= پاکستان،آزاد و مقبوضہ کشمیر میں جشن،پاکستان زندہ باد کے نعرے

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں روایتی حریف بھارت کیخلاف پاکستانی شاہینوں

کی جیت کی خوشی میں آزاد و مقبوضہ کشمیر اورگلگت بلتستان سمیت پورے

ملک میں بھرپور جشن منایا گیا، بھارتی ٹیم کی جانب سے دیا گیا ہدف حاصل

ہوتے ہی شائقین کرکٹ نعرہ تکبیر اللہ اکبر، پاکستان زندہ اور قومی ٹیم کے حق

میں نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، جیت کی خوشی میں بھنگڑے ڈالتے

رہے، کئی مقامات پر ہوائی فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں، جبکہ کئی مقامات پر

آتشبازی بھی کی گئی۔ شائقین کرکٹ نے خوشی میں ایک دوسرے کو گلے لگ

کر مبارکبادیں دیں، مٹھائیاں تقسیم کیں، خواتین جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور

انکی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری ہو گئے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھی

کشمیریوں نے ایسے وقت میں جشن منایا جب مقبوضہ وادی کو بھارتی وزیر

داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں چھاؤنی بنا دیا گیا ہے۔ پاکستان کی تاریخی فتح

پر وادی بھر میں شہری چوک چوراہوں پر نکل آئے، پاکستانی پرچم لہرائے،

آتشبازی کی اور ساتھ ہی فضا ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔

کشمیریوں نے جیوے جیوے پاکستان، تیری جان میری جان پاکستان پاکستان کے

نعرے لگائے۔

=–= سیاسی،عسکری قیادت کی مبارکباد، شاہین قابل فخر قرار

سورماﺅں کو تاریخی شکست

بھارت کیخلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان،

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی دیگر حکومتی و سیاسی شخصیات اورعسکری

قیادت نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر

قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی اور لکھا، بابر اعظم نے ٹیم کو بہتر طور پر لیڈ

کیا۔ شاہین آفریدی اور محمد رضوان نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا

جبکہ پوری قوم کو آپ سب پر فخر ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے

جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا 10 وکٹ سے میچ جیتنے پر ہمیں ٹیم پر فخر ہے

جبکہ بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔ بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں 10 وکٹوں

سے عبرتناک شکست دینے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی گرین

شرٹس کو مبارکباد دی اورکہا ٹیم نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا۔ وفاقی وزیر

داخلہ شیخ رشید نے کہا روایتی حریف کو شاہینوں کی شکست فاش مبارک، ہمارا

فائنل یہی تھا، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود نے کہا شاہینوں نے یادگار کھیل کا

مظاہرہ کر کے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں-

=-،-= ویل ڈن گرین ٹیم، شہباز، ہمارا سر اونچا کر دیا، بلاول بھٹو

سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو

زرداری نے کہا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کو شکست

دیکر قومی ٹیم نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا، یہی وقت ہے کرکٹ

کھیلنے والے ممالک اپنی ٹیم بھیج کر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں

اپنا کردار ادا کریں۔ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے بھی اپنے جوش کا

اظہار کرتے ہوئے کہا کیا میچ تھا، ویل ڈن گرین ٹیم، وزارائے اعلیٰ محمود خان،

عثمان بزدار، سید مراد علی شاہ جبکہ مستعفی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

سمیت دیگر سیاسی قیادت نے پاک انڈیا میچ میں شاندار کامیابی پر پاکستانی ٹیم

اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے قومی ٹیم کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات

کا اظہار کیا۔

سورماﺅں کو تاریخی شکست ، سورماﺅں کو تاریخی شکست ، سورماﺅں کو تاریخی شکست

سورماﺅں کو تاریخی شکست ، سورماﺅں کو تاریخی شکست ، سورماﺅں کو تاریخی شکست

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply