سابقہ بیوی کا شوہر سے انوکھا انتقام، سوتیلے بھائی بہن کی شادی کرادی

سابقہ بیوی کا شوہر سے انوکھا انتقام، سوتیلے بھائی بہن کی شادی کرادی

Spread the love

سرگودھا(جے ٹی این آن لائن سچی کہانیاں) سوتیلے بھائی بہن شادی

صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں نوجوان نے سوتیلی بہن سے شادی کر لی، تین

شادیاں کرنیوالے باپ نے بیٹے، بیٹی اور گواہان سمیت دس افراد کیخلاف مقدمہ

درج کروا دیا جس کے اندراج پر پولیس مصروف تاحال مصروف تفتیش ہے۔

=—= یہ بھی پڑھیں : ایجنٹ 909، سچی کہانیاں

ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے گاﺅں لوکڑی میں صوبہ خان نے

1992ء میں بہن کا رشتہ دے کر وٹہ میں خورشید بی بی سے شادی کی جس کے

بطن سے بیٹے سکندر نے جنم لیا اور دونوں گھرانوں میں تناؤ پر بہن کو طلاق

ہوئی تو صوبہ خان نے بھی بیوی کو طلاق دیدی اورایک بچی زہرہ بی بی کی ماں

شہناز بی بی سے دوسری شادی کرلی جس سے ایک بیٹا اور 6 بیٹاں ہوئیں تو میاں

بیوی میں اختلاف پر صوبہ خان نے دوسری بیوی کو بھی طلاق دے کرتیسری

شادی رچالی۔

=–= پہلی سابقہ بیوی کے بیٹے کا شوہر کی دوسری سابقہ اہلیہ کی بیٹی سے نکاح
——————————————————————————–

اس عرصہ میں دونوں بیویوں کے بچے جوان ہو گئے تو پہلی بیوی سے بیٹے

سکندر نے سوتیلی بہن زہرہ بی بی سے محبت میں شادی کر لی جس کا صوبہ خان

کو چار پانچ ماہ بعد اسوقت علم ہواجب کسی نے اسے ان کی شادی کا نکاح نامہ

واٹس ایپ کیا جس پر وہ غصے سے باہر ہو گیا۔ اس نے کہا ہے میرے بیٹے

سکندر کی شادی میں اہم کردار اس کی ماں پہلی مطلقہ بیوی خورشید بی بی کا ہے

جس نے دونوں کی شادی کروا کر اپنا بدلہ لیا ہے۔ صوبہ خان نے مطلقہ بیوی

خورشید بی بی پر الزام عائد کیا کہ وہ بیٹے کو پیسے بھی بھجواتی ہے، اس سارے

عمل میں خورشید بی بی کو چار پانچ افراد فرزانہ بی بی، عاقب، عدنان اور ان کے

قریبی رشتہ داروں کی سپورٹ حاصل ہے-

=-= مالک دکان سے جلد چھٹی لینے کے سلسلے نے نکاح کیا بے نقاب
————————————————————————–

صوبہ خان کے مطابق اس کا بیٹا سکندر اسلام آباد میں کسی دکان پر دن بھر کام

کرتا ہے کچھ عرصہ سے وہ دکان کے مالک سے جلدی چھٹی لیکر گھر چلا جاتا

تھا جس پر مالک کو تشویش ہوئی تو انکشا ف ہوا، سکندر نے تو شادی کر رکھی

ہے، جس سے سوتیلی بہن بھائی کی شادی کا نکاح نامہ سامنے آ گیا۔ اس شادی کے

دولہا سکندر کے والد صوبہ خان کی مدعیت میں تھانہ اربن ایریا پولیس نے دولہا،

دلہن، گواہان سمیت 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اور جلد ہی ملزمان کی

گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

سوتیلے بھائی بہن شادی

Leave a Reply