146

سوتیلے باپ کی زیادتی کے باعث کئی بار خودکشی کی کوشش کی، فریال محمود

Spread the love

کراچی (جتن آن لائن شوبز رپورٹر)

اداکارہ فریال محمود نے اپنے متعلق انکشاف کیا ہے کہ اسکے سوتیلے باپ کی

زیادتی کرنے کے سبب انہوں نے کئی بار خودکشی کی کوشش کی تھی۔

زیادتی کا سلسلہ 8 سال سے 11 سال تک چلتا رہا

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز کا بتاتے ہوئے کہا کہ

والدین بچپن میں ہی علیحدہ ہوچکے تھے، دونوں نے دوسری شادی کی- والدہ

کی دوسری شادی کے بعد وہ اپنے سوتیلے والد کے گھر رہتی تھیں جن سے وہ

بیحد نفرت کرتی ہیں کیونکہ وہ انکی والدہ کا ایک برا انتخاب تھا جس کا خمیازہ

انہیں بھی بھگتنا پڑا۔ اداکارہ نے بتایا ان کی والدہ جب کام پر جانے کے بعد ان

کے سوتیلے والد نے ان کے ساتھ زیادتی کی جسکا سلسلہ 8 سال سے لے کر 11

سال تک چلا اور وہ خوف کے باعث اپنی والدہ کو بھی کچھ نہیں بتا پاتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا بعدازاں والدہ نے اپنے دوسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار

کرکے تیسری شادی کی مگر پھر انہوں نے 18 برس کی عمر میں گھر چھوڑ دیا

اور پھر کام کرنا شروع کردیا۔ زندگی کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے فریال کا

کہنا تھا کہ ایسا لگتا تھا میرے جینے کا کوئی مقصد نہیں اس لیے کئی مرتبہ

خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی لیکن پھر کچھ لوگوں نے مدد کی اور مجھے

زندگی کی طرف دوبارہ لانے میں مدد کی۔

اداکارہ فریال محمود

Leave a Reply