0

سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Spread the love

سوئی گیس قیمتوںمیں اضافہ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی شہری خالد محمود کی طرف سے دائر درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ یہ اضافہ آئین کے منافی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت ،اوگرا اور ایس این جی پی ایل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے 4 اکتوبر 2018 ء کو سوئی گیس کے بلوں میں اضافہ کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا، گیس روزمرہ کے استعمال کی بنیادی اشیا ء میں شامل ہے اور اس کی قیمت میں اضافہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے. درخواست میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ حکومت کا سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 3 سے متصادم ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ وفاقی کے نوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دے کر اضافی بل کی وصول سے روکا جائے۔

Leave a Reply