سوئی ناردرن کی سنگین عفلت و لاپرواہی، وزیر اعظم کا تحقیقات کا حکم

Spread the love

وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے لئے گیس بلوں میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔

ذرائع کے مطابقسوئی نادرن نے گھریلو صارفین پر ہائی پریشر فیکٹر لگا دیا ہائی پریشر فیکٹر کے باعث صارفین کی گیس کھپت کا سلیب بڑھ گیا جس سے صارفین کو ہزاروں روپے کے اضافی بل بھجوا دیئے گئے ۔ اوگرا نے نوٹس لیتے ہوئے سوئی ناردرن گیس کمپنی سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ جولائی تا دسمبر2018ء کا گیس پریشر کا ڈیٹا طلب کر لیا۔

دستاویزات کے مطابق گھریلو صارفین کو کمرشل سیکٹر کو دیئے جانے والے گیس پریشر سے زائد کی بلنگ کی گئی ہے، سیل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 8انچ واٹر کالم کی بجائے 1.6پی ایس آئی پریشر کے بل بھجوائے گئے۔صارفین کو6سے8انچ وائر کالم سے زیادہ پریشر کی بلنگ کرنا غیر قانونی ہے۔

Leave a Reply