103

سوئس پارلیمنٹ ،پاکستان سمیت 18ملکوں کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات شیئر کرنے کی منظوری

Spread the love

زیورخ(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ نے پاکستان سمیت مزید 18ملکوں سے بینک

اکائونٹس کی تفصیلات شیئر کرنے کی اجازت دے دی ہے تاہم اس سہولت سے نئے ممالک 2021سے

فائدہ اٹھاسکیں گے۔سوئس میڈیا کے مطابق ان ملکوں میں پاکستان، عمان، آذربائیجان، قازقستان، لبنان،

برونائی ، پیرو،البانیہ، برونائی، مالدیپ سمیت 18ملک شامل ہیں۔سوئٹزرلینڈ کے ایوان نمائندگان اور

سینیٹ نے گزشتہ دنوں بینک اکاونٹس کی خودکار طریقے سے شیئرنگ کی منظوری دی۔اس طرح

سوئس حکومت ان ملکوں میں اپنے شہریوں کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرسکے گی۔

حال ہی میں سوئس حکام نے اس بات کا انکشاف کیاتھا کہ اس معاہدے میں پہلے سے شامل 75 ملکوں

سے 31لاکھ بینک اکاونٹس کی تفصیلات شیئر کی گئی تھیں جس کے جواب میں سوئٹزرلینڈ کو 24

لاکھ سوئس شہریوں کی معلومات حاصل ہوئی تھیں۔2018میں سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کو سوئس بینک

اکانٹس تک رسائی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Leave a Reply